چینی صدر کا 2022ء کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چونگ لی سکائی ایریے کادورہ

منگل 24 جنوری 2017 17:26

چینی صدر کا  2022ء کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چونگ لی سکائی ایریے کادورہ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) سوئٹزر لینڈ میں برف سے ڈھکے ہوئے ڈیووس کا حال ہی میں دلربایانہ دورہ مکمل کرنے کے بعد چین کے صدر شی چن پھنگ نے 2022ء کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیلوں کی تیاری کا معائنہ کرنے کے لئے گذشتہ روز شمالی چین کے صوبہ ہیبی کے چونگ لی سکائی علاقے کا دورہ کیا،عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف ) سے لے کر شاندار عالمی سپورٹنگ مقام تک چینی صدر کا جذبہ مسلسل شیئر نگ ، کھلا پن ، موثریت اور پائیداریت سے لبریز تھا ، گذشتہ ہفتے لائو ثانی سوئٹزر لینڈ میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کے ہیڈ کوآرٹر کے تاریخی جائزے میں شی نے چین اور آئی او سی کے درمیان شاندار تعاون کا مظاہرہ کیا آئی او سی کے صدر تھامس بچ نے ا س جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح صدر شی کی سپورٹس ڈپلومیسی میں ایک شاندار باب کا اضافہ ہوا ہے ،سال کے آغازمیں متعدد کامیاب کثیر الجہتی سفارتی دورے کے بعد چینی صدر مئی میں بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون کیلئے بیلٹ و روڈ فورم اور ستمبر میں جنوب مشرقی چین کے ساحلی شہر شیامن میں برکس کے رکن ممالک کی نویں رہنما کانفرنس سمیت عالمی اہمیت کی متعدد تقاریب کی تیاری جاری رکھی ہوئے ہے ۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 17:26:40