ْبارسلونا کا 10 برسوں میں پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرفائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

بدھ 15 فروری 2017 16:54

ْبارسلونا کا 10 برسوں میں پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرفائنل سے باہر ہونے کا خدشہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ پری کوارٹرفائنل فرسٹ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو 4-0 گولز سے شکست دے دی، اس ناکامی کے بعد بارسلونا کی ایک عشرے میں پہلی بار چیمپئنز لیگ پری کوارٹرفائنل سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، اینجل ڈی ماریا نے دو گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ میچ میں پیرس سینٹ جرمین کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بارسلونا کو با آسانی 4-0 گولز سے زیر کیا، ڈی ماریا نے دو گولز کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 16:54:07