سپاٹ فکسنگ کیس،پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کوچارج شیٹ جاری کرد ی

ہفتہ 18 فروری 2017 18:08

سپاٹ فکسنگ کیس،پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کوچارج شیٹ جاری کرد ی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کوچارج شیٹ جاری کرد ی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر امجد بھٹی نے بتایا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ دیکر وصولی کے دستخط لے لیے،دونوں کھلاڑیوں کو14روزمیں الزامات کاجواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے،اگر کرکٹرز نے چارجز سے انکار کیا تو ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں3رکنی ٹربیونل بنایا جائیگاجس میں ایک سابق جج، ایک سابق کرکٹر اور سول سوسائٹی کا ایک معزز فرد شامل ہوگا۔

امجد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کرکٹرز کےے اعتراف جرم کرنے کی صورت میں سزا کا تعین کرنے کیلئے پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے گااور کھلاڑیوں کو پی سی بی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

وقت اشاعت : 18/02/2017 - 18:08:08