پاکستان سپر لیگ 2کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کی ری ڈرافٹنگ ملتوی کردی گئی

بدھ 22 فروری 2017 13:58

پاکستان سپر لیگ 2کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کی ری ڈرافٹنگ ملتوی کردی گئی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین22فروری۔2017ء)پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کی ری ڈرافٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کولاہور آنے کے لیے رضامند کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے آج شیڈول ری ڈرافٹنگ ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فرنچائزز اپنے اپنے سکواڈ میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے لےے آماد ہ کرنے کے لیے بھرپور سکیورٹی کی یقین دہانی کروانے جانے کے سا تھ ساتھ مالی فوائد کی آفر بھی کروا رہی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس سلسلے میں 54 نئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے اورفائنل میں پہنچنے والی2ٹیمیں 4مارچ کو غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:58:36