ویمن کرکٹ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں 47 رنز سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی، سوزی بیٹس میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 22 فروری 2017 15:09

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے آسٹریلیا ویمن کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی، آسٹریلوی ٹیم 113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سوزی بیٹس میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 113 رنز بنائے، کپتان سوزی بیٹس 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں، امانڈا ویلنگٹن نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 66 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی صرف دو کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، ایلکس بلیکویل نے 30 رنز بنائے، لیاتاہو، ہڈلسٹن اور امیلاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 15:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :