Wrong Number - Article No. 1898

Wrong Number

رانگ نمبر - تحریر نمبر 1898

رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کوپولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا یوں ایک رانگ نمبر نے 3دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 3 بچوں سے پوری زندگی کیلئے جدا کردیا

طیبہ گل جمعرات 7 فروری 2019

ایک موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی گھر میں ایک خاتون نے کال رسیو کی تو آگے سے غیر انجانی آواز سن کر خاتون نے کہاسوری رانگ نمبر ہے اور فون بند کر دیا۔لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سنی تو وہ سمجھ گیا یہ کسی لڑکی کا نمبر ہے اور اُس رانگ نمبر پر مسلسل کال کرتا رہا، پھر وہ میسج کرنے لگا جانو بات کرو نا۔ کال کیوں نہیں رسیو کررہی ہو،اس خاتون کی ساس ایک جھگڑالو عورت تھی۔
اس واقعے کے ایک دن بعد ساس نے وہ کال رسیو کر لی اور خاموش رہی لڑکا باربار کہتا رہا جانو مجھ سے بات کروں نا۔ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کردیا۔ جب رات کو خاتون کا شوہر گھر آیا تو ساس نے لڑکے کو علیحدہ بلایا اور کہا تمہاری بیوی کاکسی لڑکے سے یارانہ ہے اور وہ اُس سے سارا دن بات کرتی ہے میں نے اپنے کانوں سے سُنا ہے۔

(جاری ہے)

شوہر نے اسی وقت جاہلیت کاکردار ادا کرکے بیوی کی ایک بھی نہ سنی اور بیوی کو بے انتہا تشددکا نشانہ بنا ڈالا ادھر ساس نے بہو کے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اپنے عاشق کے ساتھ موبائل پر بات کرتے پکڑ لیاہے۔

لڑکی کا بھائی اور ماں فوراً اپنی بیٹی کے گھر آئے تو شوہرطعنے دینے لگا تمہاری بہن نے ہماری عزت خاک میں ملادی۔ بھائی نے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زدوکوب کیا۔لڑکی قسمیں کھاکر اپنی صفائی پیش کرتی رہی پر اْس کی ایک نہ سنی گئی۔ساس نے لڑکے کے سارے میسج اْس کے بھائی کو دیکھائے بھائی کو مزید طیش آگیا اور اْس نے پستول نکال کر بہن کو گولی ماردی اور یوں صرف ایک رانگ کال کی وجہ سے ایک خاندان اْجڑ گیا 3بچے یتیم ہوگئے۔
دوسرے بھائی کو معلوم ہوا تو اْس نے اپنے بھائی ، بہن کے شوہر ساس اور اْس نامعلوم رانگ نمبر کیخلاف ایف آئی آر کٹوادی جب پولیس نے اس موبائل کا ڈیٹا چیک کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے صرف ایک دفعہ رانگ نمبر کو رسیو کیا تھا اور وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے اس لڑکی کو تنگ کرتا رہتا تھا۔موبائل کا تمام ڈیٹا سامنے آنے کے بعد جس بھائی نے بہن کو مارا تھا اْس نے خودکشی کرلی اور رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کوپولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا یوں ایک رانگ نمبر نے 3دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 3 بچوں سے پوری زندگی کیلئے جدا کردیا۔
صرف ایک رانگ نمبر کال نے 2خاندان تباہ برباد کردیئے ۔اب آپ بتائیں ان میں قصور وار کون ہے؟؟(1) رانگ نمبر والا(2) ساس (3) شکی شوہر (4) بھائی (5) یا ہمارا معاشرہ؟

Browse More Urdu Literature Articles