Aag Gulzaar Ban Gayi - Article No. 1930

Aag Gulzaar Ban Gayi

آگ گلزار بن گئی - تحریر نمبر 1930

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت مقام ہر مز جرد میں ہوئی ۔آپ کے والد تارخ یا آزربت ساز اور بت فروش تھے ۔وہ جب آپ کو بت بیچنے کے لئے بازار بھیجا کرتے تو آپ علیہ السلام یہ کہتے تھے ۔

ہفتہ 23 فروری 2019

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت مقام ہر مز جرد میں ہوئی ۔آپ کے والد تارخ یا آزربت ساز اور بت فروش تھے ۔وہ جب آپ کو بت بیچنے کے لئے بازار بھیجا کرتے تو آپ علیہ السلام یہ کہتے تھے ۔
”اے لوگو! یہ بت خرید لو جو نہ نفع نہ نقصان دینے والے ہیں اور خود اپنی حفاطت بھی نہیں کر سکتے ۔“
بعض اوقات آپ بتوں کے گلے میں رسی ڈال کر ان کو گھسٹیتے تھے اور ان کی خوب تحقیر کرتے تھے ۔

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملی آپ علیہ السلام سن شعور میں داخل ہو چکے تھے ۔جب آپ علیہ اسلام نے تبلیغ شروع کی تو سب لوگ آپ علیہ السلام کے خلاف ہو گئے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمرو د بادشاہ سے مناظرہ ہو ا تو اس نے پوچھا۔
تمہارا رب کون ہے ؟
آپ نے فرمایا کہ میرا رب زندگی بخشتا اورموت دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سن کر نمرود نے کہا یہ کام تو میں بھی کرتا ہوں ۔

اس نے اسی وقت قید خانے سے ایک ایسے قیدی کو بلایا جس کو سزائے موت کا حکم ہوا تھا ۔نمرود نے اس کی سزا معاف کر دی اور کہا لو میں نے ایک شخص کو زندگی بخش دی جب کہ اسی وقت ایک بے گناہ شخص کو موت کی سزا دے دی ۔وہ شخص جب جلاد کے ہاتھوں قتل ہوا تو نمرود نے کہا میں نے اس کو موت دے دی ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ سب دیکھ کر کہا۔
میرا رب تو ہر صبح سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تو اس کو مغرب سے نکا لو ۔

یہ سن کر نمرود لا جواب ہو گا۔وہ ایسا نہیں کر سکتا تھا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دلائل سے نمرود لا جواب تو ہو گیا تھا مگر دل سے دین حق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہ تھا۔اس نے اپنی قوم کے ساتھ مل کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں زندہ جلانے کا منصوبہ بنا یا۔آگ جلانے کے لئے لکڑیاں اکٹھی کرنے میں ساری قوم نے حصہ لیا۔ایک بہت بڑا گڑھا کھودا گیا اور اس میں لکڑیاں ڈال کر آگ لگا دی گئی ۔
آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دل میں اس آگ کا ذرا بھی خوف پیدا نہ ہوا ۔انہیں یقین تھا کہ جس پروردگار نے انہیں پیدا کیا ہے وہی ان کی حفاظت کرے گا۔
ارشاد ربانی ہے ۔
”ہم نے حکم دیا۔ اے آگ تو ابراہیم علیہ السلام کے حق میں سرد اور سلامتی بن جا اور انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کا ارادہ کیا پس ہم نے ان کو ان کے ارادہ میں ناکام بنا دیا۔“
جب نمرود اور اس کی قوم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں ڈالا تو وہ گلزار بن گئی ۔آپ علیہ السلام پر آگ نے کوئی اثر نہ کیا۔

Browse More Urdu Literature Articles