Abu Jahal Zillat K Kuwain Main Gir Gaya - Article No. 1026

Abu Jahal Zillat K Kuwain Main Gir Gaya

ابوجہل ذلت کے کنویں میں گرگیا - تحریر نمبر 1026

ابوجہل کی مٹھی میں چند کنکریاں تھیں اس نے آقائے دوجہاں‘ تاجدار انبیاء فخر بنی نوع انسان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے دریافت کیا کہ اگر۔۔۔

منگل 15 مارچ 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ:
ابوجہل کی مٹھی میں چند کنکریاں تھیں اس نے آقائے دوجہاں‘ تاجدار انبیاء فخر بنی نوع انسان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے دریافت کیا کہ اگرآپﷺ کو آسمانوں کے راز سے آگاہ کیاگیا ہے تو بتائیے کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ کیا میں بتاؤں یاوہ خود بتائے جوتیرے ہاتھ میں ہے؟ ابوجہل بولا کہ آپﷺ کی دوسری بات زیادہ انوکھی ہے۔
آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ عزوجل ہرشے پرقادر ہے اور تیرے ہاتھ میں پتھر کے چھ ٹکڑے ہیں اور اب توان کی تسبیح سن۔ پتھروں نے لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی تسبیح پڑھنا شروع کردی۔ ابوجہل نے غصہ میں آکر ان پتھروں کو زمین پر دے مار ااور کہنے لگا کہ تم سے بڑا کوئی جادوگر نہیں ہے۔ ابوجہل حضور نبی کریم ﷺ سے حسد کی بناء پر جل گیا تھا اور حضور نبی کریم ﷺ کے سامنے ذلت کے کنوئیں میں گرگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے یہ معجزہ دیکھا اور بے دینی میں مزید سخت ہوگیا اور اس کی آنکھ خاک کودیکھنے والا شیطان بن گئی۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ابوجہل جیسا بدبخت کوئی نہیں کہ جس نے حضور نبی کریمﷺ کے اس معجزہ کودیکھ کربھی ان کی نبوت کاانکار کیاا ور اپنے کفر پر بضد رہا۔ اس کے اس کفر اور حسد نے اسے جہنم اور ذلت کی گہرائیوں میں گرا دیا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بارگاہ الہٰی میں رسوا ہوا۔

Browse More Urdu Literature Articles