Batni Adab Zaroori Hai - Article No. 1343

Batni Adab Zaroori Hai

باطنی ادب ضروری ہے - تحریر نمبر 1343

شیخ طریقت دلوں کے حال سے واقف ہوتا ہے اس لئے باطنی ادب ضروری ہے۔عالم غیب کی خوشبو اس جہان میں ڈھونڈو اور نورِ بصیرت تلاش کرو۔

بدھ 14 جون 2017

حکایتِ رومی:
شیخ طریقت دلوں کے حال سے واقف ہوتا ہے اس لئے باطنی ادب ضروری ہے۔عالم غیب کی خوشبو اس جہان میں ڈھونڈو اور نورِ بصیرت تلاش کرو۔غیب کو دیکھنے والے نور سے عارف کے حواس بانور ہوتے ہیں۔ایک ہدایت یافتہ حس سے دوسری حسوں پر اظہارِ حقیقت ہوتا ہے۔اس طرح دوسرے لوگوں کی حسیں مسخر ہوتی ہیں۔باطنی حس کی بات ایسی ہے کہ جسم تو آسمانِ ظاہر ہے۔

(جاری ہے)

روح چھپی ہوئی ہے اور عقل سلیم روح سے زیادہ پوشیدہ ہے۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ مرشد کامل اپنے مرید کے حال سے واقف ہوتا ہے اور ایک اچھا مرید وہی ہوسکتا ہے جو باطن میں بھی مرشد کے لئے ادب واحترام
رکھے۔ مرشد کامل خواہ مرید سے کتنا ہی دور کیوں نہ ہو مرید کے لئے لازم ہے کہ وہ مرشد کافرمانبردار رہے۔
بقول حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ!
پیر مرید دی پریت انوکھی شالہ فرق نہ آوے
فرق آئیاں سب کیتی پلوچہ غرق ہو جاوے

Browse More Urdu Literature Articles