Burai K Badla Bhalai Karna Jawanmardon Ka Shewa Hai - Article No. 1105
برائی کے بدلہ بھلائی کرنا جو انمردوں کا شیوہ ہے - تحریر نمبر 1105
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک جنگل میں ایک غریب شخص کا گدھا کیچڑ میں پھنس گیا ایک تو جنگل تھااور اوپر سے موسم بھی خرات تھا ۔ سردی کے موسم میں تیز ہوا چل رہی تھی اور بارش برس رہی تھی ۔ اس مصیبت میں مبتلا ہونے پروہ شخص سخت مشتعل ہوااور غصہ میں اس نے گدھے سے لے کر اس ملک کے بادشاہ تک سب کو برابھلا کہہ دیا ۔
بدھ 26 اکتوبر 2016
حکایات سعدی رحمتہ اللہ علیہ :
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک جنگل میں ایک غریب شخص کا گدھا کیچڑ میں پھنس گیا ایک تو جنگل تھااور اوپر سے موسم بھی خرات تھا ۔ سردی کے موسم میں تیز ہوا چل رہی تھی اور بارش برس رہی تھی ۔ اس مصیبت میں مبتلا ہونے پروہ شخص سخت مشتعل ہوااور غصہ میں اس نے گدھے سے لے کر اس ملک کے بادشاہ تک سب کو برابھلا کہہ دیا ۔ اتفاق سے اس وقت اس ملک کا بادشاہ اپنے لشکر کے ہمراہ وہاں سے گزرااس نے جب اس شخص کی بدکلامی کو سنا تو وہاں رک گیااور اپنے لشکریوں کی جانب متوجہ ہواتاکہ وہ اسے اس معاملے میں کوئی مشورہ دیں۔
ایک لشکری نے بادشاہ کورائے دی کہ وہ اس گستاخ کو قتل کروادے کیونہ اس نے بادشاہ کی شان میں گستاخی کی ہے۔
بادشاہ نے اپنے اس لشکری کی رائے کو فوقیت دی اور اس شخص کا گدھا کیچڑ سے نکلوایا اور اسے سواری کے لئے ایک گھوڑا، لباس اور نقدی عطاکی ۔ بادشاہ اس انعام واکرام کے بعد اپنے لشکر کے ہمراہ وہاں سے چل پڑا۔ بادشاہ کے جانے کے بعد ایک شخص نے اس سے کہا کہ تونے خود کو ہلاکت میں ڈالنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی اب اسے اللہ عزوجل کاانعام جان کہ تیری جان بچ گئی ۔ وہ شخص بولا کہ میں نے اپنی حالت کے مطابق عمل کیااور بادشاہ نے اپنی شان کے مطابق میری مدد کی۔ حقیقت یہ ہے کہ برائی کے بدلہ بھلائی کرنا جوانمردوں کا شیوہ ہے ۔
مقصود بیان :
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں اللہ عزوجل کے اس فرمان کی تشریح کی جس میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ جو تجھ سے قطع تعلق کرے تو اسے تعلق جوڑاور جوتجھے محروم کرے تو اسے عطا کر۔ اللہ عزوکل کے قانون میں بدلہ لینے کی اجازت ہے مگر صلہ رحمی یہی ہے کہ برائی کرنے والے کے ساتھ بھی احسان کیاجائے ۔

(جاری ہے)
ایک لشکری نے بادشاہ کو رائے دی کہ چونکہ اس نے مصیبت میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے حواس کھودئیے اس لئے سزا دینے سے بہتر ہے کہ اس شخص کی مدد کی جائے اور اسے اس مصیبت سے نجات دلائی جائے یہ اس پر احسان ہوگا۔
بادشاہ نے اپنے اس لشکری کی رائے کو فوقیت دی اور اس شخص کا گدھا کیچڑ سے نکلوایا اور اسے سواری کے لئے ایک گھوڑا، لباس اور نقدی عطاکی ۔ بادشاہ اس انعام واکرام کے بعد اپنے لشکر کے ہمراہ وہاں سے چل پڑا۔ بادشاہ کے جانے کے بعد ایک شخص نے اس سے کہا کہ تونے خود کو ہلاکت میں ڈالنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی اب اسے اللہ عزوجل کاانعام جان کہ تیری جان بچ گئی ۔ وہ شخص بولا کہ میں نے اپنی حالت کے مطابق عمل کیااور بادشاہ نے اپنی شان کے مطابق میری مدد کی۔ حقیقت یہ ہے کہ برائی کے بدلہ بھلائی کرنا جوانمردوں کا شیوہ ہے ۔
مقصود بیان :
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں اللہ عزوجل کے اس فرمان کی تشریح کی جس میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ جو تجھ سے قطع تعلق کرے تو اسے تعلق جوڑاور جوتجھے محروم کرے تو اسے عطا کر۔ اللہ عزوکل کے قانون میں بدلہ لینے کی اجازت ہے مگر صلہ رحمی یہی ہے کہ برائی کرنے والے کے ساتھ بھی احسان کیاجائے ۔
Browse More Urdu Literature Articles
پانی کا تحفہ
Paani Ka Tohfa
بڑھیا کی بلی
Burhiya Ki Billi
ضمیر کی آواز
Zameer Ki Awaz
بیٹی کی شادی
Beti Ki Shaadi
Urdu AdabAdab Nobal PraizPakistan K Soufi ShaairOverseas PakistaniMushairyInternational Adab
Arabic AdabGreek AdabBangal AdabRussian AdabFrench AdabGerman AdabEnglish AdabTurkish AdabJapanes AdabAfrican AdabEgyptian AdabPersian AdabAmerican Adab
National Adab
ApbeetiAfsanaMazmoonInterviewsAdab NewsBooks CommentsNovelLiterary MagazinesComics WritersAik Kitab Aik Mazmoon100 Azeem AadmiHakayaatSafarnamaKahawatainAlif Laila Wa LailaTaqseem E Hind