Burai Ka Badla Bhalai Hai - Article No. 1326

Burai Ka Badla Bhalai Hai

برائی کا بدلہ بھلائی ہے - تحریر نمبر 1326

حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک نوجوان شراب کے نشہ میں دھت بربط بجارہا تھا کہ ایک نیک شخص کا گزر اس کے پاس سے ہوا۔اس شرابی شخص نے اپنا بربط اس نیک شخص کے سر پر دے مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور شرابی کا بربط بھی ٹوٹ گیا۔اس شرابی کی یہ حرکت قابل مذمت تھی اور اگر کوئی عام شخص ہوتا تو اس شرابی کو مار مار کر اس کا نشہ اتار دیتا۔

بدھ 24 مئی 2017

حکایتِ سعدی:

اس نیک شخص نے اس شرابی کی اس حرکت پر نہایت ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور اسے کچھ رقم دیتے ہوئے فرمایا کہ تو نے نشے کی حالت میں اپنا بربط توڑدیا۔

(جاری ہے)

میرا سر بھی زخمی ہوا اور تیرا بربط بھی ٹوٹ گیا اللہ عزوجل نے چاہا تو میرا سر ٹھیک ہوجائے گا لیکن تیرا بربط رقم کے بغیر ٹھیک نہ ہوگا تو یہ رقم رکھ لے اور اپنا بربط ٹھیک کروالے۔
مقصود بیان:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ برائی کا بدلہ بھلائی ہے اور جولوگ برائی کے بدلے بھلائی کرتے ہیں وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں مقبول ہیں۔

ہمارے آقا حضور نبی کریم ﷺ نے بھی ہمیں ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک اور بھلائی کا درس دیا ہے۔پس اگر کوئی تمہارے ساتھ زیادتی کرے تم اس پر صبر کرو اور اس کی زیادتی کا بدلہ زیادتی سے ہرگز نہ دو۔

Browse More Urdu Literature Articles