Firon Ki Baiti Ki Kanghi Karnay Wali - Article No. 1172

Firon Ki Baiti Ki Kanghi Karnay Wali

فرعون کی بیٹی کی کنگھی کرنے والی - تحریر نمبر 1172

فرعون کی بیٹی کی کنگھی کرنے والی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لاچکی تھی ۔ ایک دن وہ کنگھی کررہی تھی کہ کنگھی ہاتھ سے نیچے گر پڑی ۔ اس کے منہ سے بے ساختہ نکلا۔ خدا کے کافر کا برا ہو۔

بدھ 1 فروری 2017

حکایت خواتین :
فرعون کی بیٹی کی کنگھی کرنے والی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لاچکی تھی ۔ ایک دن وہ کنگھی کررہی تھی کہ کنگھی ہاتھ سے نیچے گر پڑی ۔ اس کے منہ سے بے ساختہ نکلا۔ خدا کے کافر کا برا ہو۔ فرعون کی بیٹی نے پوچھا کون سے خدا کاتم نے ذکر کیا ہے بولی جس خدا کاپتہ موسیٰ علیہ السلام نے دیا ہے ۔ فرعون کی بیٹی طیش میں آکر بولی ، کیا تم بھی موسیٰ علیہ السلام کو مانتی ہواور میرے اباکے خدا ہونے کاانکار کرتی ہو؟ بولی بے شک تمہارا باپ جھوٹا ہے خداوہی ایک خداہے ، جس نے مجھے تجھے اور تمہارے باپ کوبھی پیدا کیا اور موسیٰ علیہ السلام کو اپنا پیغمبر بناکر بھیجا۔
فرعون کی بیٹی غصہ میں آکر اپنے باپ کے پاس پہنچی اور سارا قصہ اسے سنا دیا فرعون نے اس مومنہ کو بلا کر پوچھا کہ کیا یہ بات سچی ہے جو میں نے اپنی بیٹی سے سنی ہے ۔

(جاری ہے)

بولی بالکل سچ ہے میں تجھے خدا ہرگزنہیں مانتی ۔ اور موسیٰ علیہ السلام کا کلمہ پڑھتی ہوں۔ فرعون نے جلاد کو بلا کر اسے لٹا کراس کے ہاتھ اور پیروں میں میخیں ٹھکواکر اسے سخت ایذادی ۔

پھر اس کی ایک دودھ پیتی بچی کو منگوا کراس کے سامنے لٹاکر حکم دیا کہ ماں کے سامنے اس بچی کو ذبح کردو۔ یہ منظر دیکھ کر مومنہ بے اختیارچیخ اٹھی اسی وقت اس دودھ پیتی بچی کو خدانے زبان عطا فرمائی اور کہنے لگی اے ماں
مت پریشان ہو تو صبروشکر کر
میں نے دیکھا ہے ترا جنت میں گھر
اے ماں ! خبردار اپنا ایمان نہ چھوڑنا صبروشکر سے میری اور اپنی تکلیف برداشت کر۔ خدا نے تمہارے لیے جنت میں گھر بنارکھا ہے تھوڑی دیر کے بعد ہم دونوں وہاں پہنچ کرابدی راحت پالیں گی۔ چنانچہ ظالم نے دونوں کو شہید کردیا۔

Browse More Urdu Literature Articles