Ghulam Ka Buland Martaba - Article No. 1712

Ghulam Ka Buland Martaba

غلام کا بلند مرتبہ - تحریر نمبر 1712

کسی دنیادار نے حضرت لقمان سے پوچها: "آپ فلاں خاندان کے غلام رہے ہیں تو پهر یہ مرتبہ یہ عزت اور ناموری،وہ کونسے عوامل تهے جن کی وجہ سے اپ کو یہ بلندمرتبہ ملا؟"

ہفتہ 26 مئی 2018

کسی دنیادار نے حضرت لقمان سے پوچها:
"اپ فلاں خاندان کے غلام رہے ہیں تو پهر یہ مرتبہ یہ عزت اور ناموری،وہ کونسے عوامل تهے جن کی وجہ سے اپ کو یہ بلندمرتبہ ملا؟"
راست گوئی امانت میں خیانت نہ کرنا ایسی گفتگو اور ایسے عمل سے گریز کرنا جس سے مجهے کچه حاصل نہیں هو سکتا-جن چیزوں کو اللہ تعالئ نے مجه پر حرام فرمادیا ہے-ان سے قطعی گریز کرنا-لغو باتوں سے پرہیز کرنا-حلال رزق پیٹ میں ڈالنا-جو ان ساده باتوں پر مجھ سے ذیاده عمل کرے گا-وہ مجھ سے ذیاده عزت پائے گا اورجو آدمی میرے جتنا عمل کرےگا-وه مجھ جیسا هوگا-
حکایات رومی-

Browse More Urdu Literature Articles