Insaf - Article No. 1193

Insaf

انصاف - تحریر نمبر 1193

سلطان جلال الدین ابو الفتح ملک شاہ ایک دن ایک ندی کے کنارے شکار کھیلنے کے لیے نکلا۔ اور اس سے فارغ ہوکر ایک باغ میں آرام کرنے کے لیے اترا۔ اسی اثناء میں اس کا خاص دربان ایک گاؤں گیا اور ایک گائے جدندی کے کنارے چررہی تھی پکڑ کر ذبح کرائی اور

بدھ 15 فروری 2017

حکایت اولیاء کرام رحمتہ اللہ علیہ :
سلطان جلال الدین ابو الفتح ملک شاہ ایک دن ایک ندی کے کنارے شکار کھیلنے کے لیے نکلا۔ اور اس سے فارغ ہوکر ایک باغ میں آرام کرنے کے لیے اترا۔ اسی اثناء میں اس کا خاص دربان ایک گاؤں گیا اور ایک گائے جدندی کے کنارے چررہی تھی پکڑ کر ذبح کرائی اور کباب بناکر خوب کھائے یہ گھائے ایک بیوی عورت کی تھی جس کے چار یتیم بچے تھے ۔
یہ بیوہ اسی گائے کا دودھ بیچ کر گزارہ کرتی تھی ۔ اسے جب معلوم ہوا کہ گائے کوذبح کرکے کھا جانے والا بادشاہ کادربان ہے تو وہ ندی کے پل پرجاکر کھڑی ہوئی جب جلال الدین ملک شاہ وہاں پہنچا تو اس نے گھوڑے کی باگ پکڑ لی وہ دربان کوڑا نکال کراسے مارنے لگا تو ملک شاہ نے اسے روک دیا اور کہا :
بیچاری مظلومہ معلوم ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسے اپنی فریاد سنانے دو ۔


عورت نے عرض کیا کہ :
اے الپ ارسلان کے بیٹے اگر تو آج اس ندی کے پل پر انصاف کرے گا تو خدا کی قسم کل پل صراط پر تیرا دامن نہ چھوڑوں گی ۔ جب تک کہ انصاف نہ کرالوں ۔ اب سوچ لے کہ ان دونوں پلوں میں سے توکس کو پسندکرتا ہے ۔
اس بات کی ہیبت سے متاثر ہو کر بادشاہ گھوڑے سے اتر آیاا ور کہا کہ :
اے عورت ! مجھے پل صراط پر جواب دینے کی طاقت نہیں بتا تم پرکس نے ظلم کیا ہے ؟ تاکہ اس سے بدلا لیا جائے ۔

عورت نے دربان کی طرف اشارہ کرکے کہا :
اس نے جوچا بک اٹھا کر مجھے مارنے لگا تھا۔ آہ ! یہ ظالم مجھ غریب بیوہ کی گائے ذبح کرکے کھا گیا ہے ۔ اسی کے دودھ پر میری اور میرے یتیم بچوں کی گزر بسر تھی ۔ ملک شاہ نے دربان کو اسی وقت معزول کرکے جیل بھیج دیا اور بیوہ عورت کو 70ستر گائیں دے دیں ۔
جب یہ نیک دل بادشاہ فوت ہوا تو یہ بیوہ عورت اس کی قبر پر پہنچی اور دعا کی الٰہی ! جس طرح اس نے میرے عجز کے وقت میری مدد کی ۔ تو اس کے بدلے اس پر جب کہ وہ عاجز ہے ۔ اس پر بخشش کر چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول فرمائی ۔ اور خواب میں اس بادشاہ نے اپنے ایک دعا گو کو بتایا کہ اس عورت کی فریاد نے میری دستگیری کی ورنہ عذاب سے رہائی مشکل تھی۔

Browse More Urdu Literature Articles