Mukammal Sabaq - Article No. 1714

Mukammal Sabaq

مکمل سبق - تحریر نمبر 1714

جھوٹ بولنے سے تو میں نے اٌسی دن توبہ کر لی تھی لیکن غصہ نہ کرو یہ مشکل کام تھابہت کوشش کیا کرتا تھا کہ غصہ نہ آئے لیکن غصہ آ جاتا تھا ۔۔ اب جب تک میں غصے پر قابو پانا سیکھ نہیں جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ہو گیا

منگل 29 مئی 2018

ایک شہزادہ اپنے استاد محترم سے سبق پڑھ رہا تھا ۔۔ استاد محترم نے اسے دو جملے پڑھائے
1۔ جھوٹ مت بولو ۔۔
2۔ غصہ نہ کرو ۔۔
کچھ دیر کے وقفے کے بعد شہزادے کو سبق سنانے کو کہا گیا تو شہزادے نے جواب دیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ہو سکا ۔۔۔۔
دوسرے دن پھر استاد محترم نے سبق سنانے کا کہا تو شہزادے نے پھر عرض کیا ابھی سبق یاد نہیں ہو سکا ۔

۔۔۔۔۔۔۔
تیسرےدن چھٹی تھی ۔۔ استاد نے کہا کہ کل چھٹی ہے لہزا کل لازمی سبق یاد کر لینا بعد میں ۔۔۔۔۔۔ میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گا ۔۔۔۔
چھٹی کے بعد اگلے دن بھی شاگرد خاص سبق سنانے میں ناکام رہا ۔ استاد محترم یہ خیال کیئے بغیر کہ شاگرد ایک شہزادہ ہے غصے سے چلا اُٹھے اور طیش میں آ کر ایک تھپڑ رسید کر دیا کہ یہ بھی کوئی بات ہے کہ اتنے دنوں سے دو جُملے یاد نہیں ہو کر دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھپڑ کھا کر ایک دفعہ تو شہزادہ گُم سُم ہو گیا پھر بولا استاد محترم سبق یاد ہو گیا ہے ۔۔
استاد کو بہت تعجب ہوا کہ پہلے تو سبق یاد نہیں ہو رہا تھا اور تھپڑ کھاتے ہی جلد سبق یاد ہو گیا
شہزادہ نے عرض کیا
استاد محترم آپ نے مجھے دو باتیں پڑھائی تھیں
جھوٹ مت بولو
غصہ نہ کرو
جھوٹ بولنے سے تو میں نے اٌسی دن توبہ کر لی تھی لیکن غصہ نہ کرو یہ مشکل کام تھابہت کوشش کیا کرتا تھا کہ غصہ نہ آئے لیکن غصہ آ جاتا تھا ۔
۔ اب جب تک میں غصے پر قابو پانا سیکھ نہیں جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ہو گیا ..........
آج جب آپ نے تھپڑ مارا اور یہ تھپڑ بھی میری زندگی کا پہلا تھپڑ ہے اسی وقت میں نے اپنے دل و دماغ میں غور کیا کہ غصہ آیا کہ نہیں ۔۔۔؟۔؟
غور کرنے پر محسوس ہوا کہ غصہ نہیں آیا ۔۔۔۔۔ آج میں نے آپ کا بتایا ہوا دوسرا سبق ۔۔ کہ غصہ نہ کرو سیکھ لیا ہے اور آج ﷲ کے فضل سے مجھے مکمل سبق یاد ہو گیا ہے ..........

درس حیات:ہمیں بھی چاہیے کہ جو قول و فعل ہم لکھتے ہیں ۔ پڑھتے ہیں اور سنتے رہتے ہیں ان پر عمل کریں
عمل سے ہی انسان کی اصلاح ہوتی ہے عمل سے ہی زندگی بنتی ہے

Browse More Urdu Literature Articles