Naik Sohbat - Article No. 1197

Naik Sohbat

نیک صحبت - تحریر نمبر 1197

ایک دفعہ ایک آدمی کعبہ کے گرد طواف کے دوران یہ دعا کررہاتھا ۔ یااللہ میرے بھائیوں کو نیک بنادے اس سے پوچھا گیا کہ

جمعہ 17 فروری 2017

حکایت حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ :
ایک دفعہ ایک آدمی کعبہ کے گرد طواف کے دوران یہ دعا کررہاتھا ۔

(جاری ہے)

یااللہ میرے بھائیوں کو نیک بنادے اس سے پوچھا گیا کہ تم اپنے لیے دعا کیوں نہیں مانگتے تو اس نے جواب دیا کہ میرے کچھ بھائی ہیں جن کے پاس مجھے واپس جانا ہے اگر وہ نیک ہوں گے تو مجھے بھی نیک بنا دیں گے اور بدہوں گے تو مجھے بھی بدبنادیں گے ۔ جب میری اصلاح کادارومدار ان کی صحبت پر ہے تو ان کے لیے دعا کرتا ہوں کہ وہ نیک بن جائیں جس سے میں بھی نیک بن جاؤں گا ۔

Browse More Urdu Literature Articles