Noor E Batin Rakhnay Wala Arif Hai - Article No. 1344

Noor E Batin Rakhnay Wala Arif Hai

نورِ باطن رکھنے والا عارف ہے - تحریر نمبر 1344

دوستی کی شناخت دوست کے ہاتھوں پر مصیبت و آفت پر خوش آنا ہے۔خواہش نفسانی سے آزادی پانے والا ہی حقیقی آزاد ہے۔

جمعرات 15 جون 2017

حکایتِ رومی:
دوستی کی شناخت دوست کے ہاتھوں پر مصیبت و آفت پر خوش آنا ہے۔خواہش نفسانی سے آزادی پانے والا ہی حقیقی آزاد ہے۔دنیا مکروفریب کے زہد کی قدر کرتی ہے اور فقیر کو عامی سمجھتی ہے۔نورِ باطن رکھنے والا عارف ہے اور اصل حال دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمان و محبت قابل قدر چیزیں ہیں اور تمہاری حرص وغفلت جس کی جانب تم توجہ نہیں کرتے وہ شیطان چوری کرسکتا ہے جبکہ عاجزی اور فنا کی مزدوری ترکِ خودی عطا کرتی ہے۔


مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ دوست کی حقیقی شناخت اس وقت ممکن ہے جب دوست کی جانب سے کوئی آفت تم پر نازل ہو اور تم اس پر صبر کرو۔شیطان تمہارے ایمان اور محبت کو دشمن ہے اگر تم نے اپنی ان قیمتی اشیاء کی حفاظت نہ کی تو وہ انہیں چرا سکتا ہے اور تمہیں بھی اپنی طرح بارگاہِ الہٰی میں ذلیل و رسوا کرسکتا ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles