Peer Aur Bivi - Article No. 1028

Peer Aur Bivi

پیر اور بیوی - تحریر نمبر 1028

ایک گاؤں میں اللہ تعالیٰ کے نیک بندے دین محمد رہتے تھے۔ لوگ دور دور سے ان سے دم درود کروانے کے لئے آتے وہ بزرگ اللہ تعالیٰ کے نام سے دم درود کرتے اور اللہ تعالیٰ انہیں شفاء بخشنے لیکن اللہ تعالیٰ کے نیک بندے۔۔۔

جمعرات 17 مارچ 2016

عبدالجبار بٹ:
ایک گاؤں میں اللہ تعالیٰ کے نیک بندے دین محمد رہتے تھے۔ لوگ دور دور سے ان سے دم درود کروانے کے لئے آتے وہ بزرگ اللہ تعالیٰ کے نام سے دم درود کرتے اور اللہ تعالیٰ انہیں شفاء بخشنے لیکن اللہ تعالیٰ کے نیک بندے دین محمد کی بیوی انہیں کچھ نہ سمجھتی اور ہروقت انہیں جلی کئی سناتی رہتیں۔
ایک دن اللہ تعالیٰ کے نیک بندے دین محمد کے ساتھ ایک پادری کی شرط لگ گئی کہ میں ہوا میں اُسکتا ہوں۔
پادری اور بزرگ دونوں میدان میں گئے لوگوں کارش لگ گیا۔ پادری سے نہ اُڑا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے اڑ کردکھایا۔ بزرگ جب گھر واپس آئے تو بیوی نے کہا آپ تو وقت گھر پر بیٹھ کردم درود کرتے رہتے ہیں اور آپ کو کچھ نہیں آتا اللہ تعالیٰ کے نیک بندے دین محمد نے پوچھا ماجرا کیا ہے آج بڑی باتیں بنا رہی ہو
بیوی نے جواب دیا آج میں نے ایک بزرگ دیکھنے جو ہوا میں اُڑرہے تھے اللہ تعالیٰ کی رحمت تھی بزرگوں پر آپ تو کچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے نیک بندے نے بیوی سے پوچھا کیا واقعی بزرگ ہوا میں اُڑ رہے تھے؟ کیا واقعی فضلیت تھی؟ ان پر بیوی نے بڑے لاجواب ہوکر جواب دیا بے شک بے شک اللہ تعالیٰ کے نیک بندے نے باربار تصدیق کی اور پھر اندر ہی اندر بہت خوش ہوئے کہ شکر ہے بیوی پر کچھ روب پڑگیا اور خوشی کے مارے بتایا وہ ہوا میں اُڑ نے والے بزرگ جوآپ نے دیکھے وہ آپ کے شوہر نامدار (دین محمد) میں ہی تھا، بڑے فخر یہ انداز میں بتایا۔ بیوی نے جواب دیا میں بھی دیکھ رہی تھی کہ آپ کچھ ٹیڑھے اُڑرہے تھے۔
گھر کی مرغی دال برابر

Browse More Urdu Literature Articles