Shaitan Shar Phailanay K Liay Insan Ki Janib Ata Hai - Article No. 1094

Shaitan Shar Phailanay K Liay Insan Ki Janib Ata Hai

شیطان شر پھیلانے کے لئے انسان کی جانب آتا ہے - تحریر نمبر 1094

جسم پنجرے کے مانند ہے اس لئے جان کے لئے اندرونی اور بیرونی لوگوں کے مکر کی وجہ سے کانٹا ہے۔ یہ بھی اس کواپنا دوست بتاتا ہے اور وہ اسے کہتا ہے کہ تیرے جیسا کوئی موجود نہیں توکمال ‘ فضل ‘ احسان اور سخاوت کاسر چشمہ ہے۔

ہفتہ 17 ستمبر 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ :
جسم پنجرے کے مانند ہے اس لئے جان کے لئے اندرونی اور بیرونی لوگوں کے مکر کی وجہ سے کانٹا ہے۔ یہ بھی اس کواپنا دوست بتاتا ہے اور وہ اسے کہتا ہے کہ تیرے جیسا کوئی موجود نہیں توکمال ‘ فضل ‘ احسان اور سخاوت کاسر چشمہ ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ عیش اور خوشی کا وقت ہے۔ پینے پلانے اور یاری دوستی کاوقت ہے۔
جب وہ لوگوں کو اپنا شیدائی دیکھتا ہے تو تکبر میں آپے سے باہر ہوجاتا ہے۔ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اس جیسے ہزاروں کو شیطان نے نہرے کے پانی میں پھینک دیا ہے۔ دنیا کی چالبازی اور ہوشیاری ایک مزیدار نوالہ ہے اسے نہ کھاؤکہ وہ آگ سے بھرا ہوا ہے۔
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی غلط مدح سرائی سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رکھو کہ اثر پڑتا ہے لیکن غیر محسوس طور پر۔

جب تم کسی کی برائی سے متاثر ہوتے ہوتو جان رکھو کہ بے جاخوشامد سے بھی متاثر ہوتے ہو۔ تعریف چونکہ میٹھی ہوتی ہے اس لئے اچھی لگتی ہے اور برائی کڑوی ہوتی ہے اس لئے بری لگتی ہے۔ حلوہ کھانے میں مزہ دیتا ہے لیکن شکر کی تاثیر کی بدولت ہی پھوڑے پھنسیاں نکلتے ہیں۔ مسہل بطاہر کڑوا ہوتا ہے لیکن تمہیں گندے مواد سے پاک کرتا ہے۔
نفس تعریفوں سے فرعون بن جاتا ہے ۔
اسے منکسرالمزاج بناؤ۔ سرداری کی خواہش نہ کرو جب تک ہوسکے خادم بنے رہو۔ شیطان شر پھیلانے کے لئے انسان کی جانب آتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تو حقیقت میں اس کا بھی استاد ہے اب اسے تیرے پاس رہنے کی کیا ضرورت ہے ؟
مقصود بیان :
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ انسان نفساتی خواہشات میں محوہو کر حقیقت کو بھول جاتا ہے اور وہ لوگوں کی جھوٹی تعریفوں اور خوشامد کو صحیح جاننے لگتا ہے اور بھول جاتا ہے کہ یہ خوشامد اور تعریفیں جوبظاہر میٹھی ہیں درحقیقت زہر قابل ہیں اور اس کے لئے نقصان دہ ہیں۔

Browse More Urdu Literature Articles