Sheikh Kamil Azli Daryae Haq Hai - Article No. 1403

Sheikh Kamil Azli Daryae Haq Hai

شیخ کامل ازلی دریائے حق ہے - تحریر نمبر 1403

فقیر اللہ کے ساتھ اور مخلوق سے علیحدگی میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ راہِ حق میں بلند مرتبہ حق کی تعظیم سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ فقیرساتوں طبقات کا امین ہوتا ہے۔

ہفتہ 29 جولائی 2017

حکایاتِ رومی:
فقیر اللہ کے ساتھ اور مخلوق سے علیحدگی میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ راہِ حق میں بلند مرتبہ حق کی تعظیم سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ فقیرساتوں طبقات کا امین ہوتا ہے۔ بڑوں کی شان میں گستاخی کرنے والا آتش حق کی چنگاری سے جل کر راکھ ہوسکتا ہے اس لئے کسی کامل کے تابع ہوجاؤ کیونکہ اسی میں امان ہے۔ خود پرستی تکبر کا باعث ہوتی ہے اور سرکشی بری عادتوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔
نیک لوگوں کے لئے اللہ عزوجل نے نجس کو پاک کردیا ہے اور شیخ کامل ایک لامحدود کیمیا ہے۔ شیخ کامل سے حسد کرنے والے سے رحمت کا پانی روک لیا جاتا ہے اور سورج کی شعاعوں کی مانند شیخ کامل کا نور بھی نجاست گوارا نہیں کرتا۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ فقیر اللہ عزوجل کے قرب میں راحت محسوس کرتا ہے اور مخلوق سے علیحدگی میں خوشی محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر تم بلند مراتب کے خواہش مند ہوتو پھر کسی کی صحبت اختیار کرلو کہ شیخ کامل کی صحبت کی بدولت تم راہ تصوف کے اس پرخطر راستوں میں چل سکتے ہو۔ شیخ کامل کی رہنمائی اور اس کی نظر کرم کی بدولت ہی تمہارا بیڑا پار لگ سکتا ہے ۔ پس تمہیں چاہیے کہ تم شیخ کامل کے دست حق پر بیعت کرو اور ہمہ وقت ان کی خدمت کرکے وحدتِ حق سے ہمکنار ہوجاؤ۔

Browse More Urdu Literature Articles