Sheilkh Ka Itsaal Behar Haqeeqat Se Hai Ya Nehin - Article No. 1351

Sheilkh Ka Itsaal Behar Haqeeqat Se Hai Ya Nehin

شیخ کا اتصال بحر حقیقت سے ہے یا نہیں - تحریر نمبر 1351

پانی کا دوسری چیزوں کو پاک کرنا اور پھر خود پاک ہوجانا نور الہٰی کے سبب ہے۔اسی طرح انسان کے قول وفعل اس کے باطن کے حال کے گواہ ہوتے ہیں۔طبیب مریض کے اندر کی حالت نہیں دیکھ سکتا تو قارورہ کے ذریعے معلوم کرلیتا ہے۔

بدھ 21 جون 2017

حکایتِ رومی:
پانی کا دوسری چیزوں کو پاک کرنا اور پھر خود پاک ہوجانا نور الہٰی کے سبب ہے۔اسی طرح انسان کے قول وفعل اس کے باطن کے حال کے گواہ ہوتے ہیں۔طبیب مریض کے اندر کی حالت نہیں دیکھ سکتا تو قارورہ کے ذریعے معلوم کرلیتا ہے۔شیخ جوکہ روحانی طبیب ہوتا ہے وہ مرید کے باطن کی سیر کرلیتا ہے اس لئے اس کو مرید کے قول وفعل سے استدلال کی ضرورت نہیں ہے۔
پیر دلوں کے جاسوس ہوتے ہیں۔عوام کو شیخ کے انتخاب میں شیخ کے قول وفعل سے اس کے باطن پر استدلال کرنا چاہیے اور پتہ لگانا چاہیے کہ اس شیخ کا اتصال بحر حقیقت سے ہے یا نہیں؟
یہ معلوم کر لینا لازم ہے کہ اس کا ظاہر محض لوگوں کو پھنسانے کے لئے تو نہیں یا پھر اس میں کوئی حقیقت پوشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر وہ شیخ سچا ہے تو اس سے وابستہ ہوجاؤ کہ وہ ہی تمہیں بحر حقیقت تک پہنچائے گا۔

اگر شیخ میں خدا کا نور ہوتا ہے تو وہ لا محالہ ظاہر ہوجاتا ہے۔اس کے اظہار کے لئے شیخ کے قول وفعل پر نظر دوڑانے کی ضرورت ہرگز نہیں ہوتی۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ جس طرح پانی دوسری چیزوں کو پاک کرتا ہے اس طرح تم اپنی روح کو پاک کرو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی ایسے شیخ کے دامن سے وابستہ ہوجاؤ جو کامل ہے وہ تمہاری روح کو پاک کردے اور تمہاری نفسانی خواہشات کو ختم کردے گا۔

Browse More Urdu Literature Articles