Aagay Kuwan Peechay Khayi - Article No. 1371

Aagay Kuwan Peechay Khayi

آگے کنواں پیچھے کھائی - تحریر نمبر 1371

عامر بہتے پانی سے بہت ڈرتا تھا۔گاؤں کے بیچوں بیچ جو نہر بہتی تھی وہ زیادہ گہری نہیں تھی گاؤں کے اکثر بچے اس نہر میں شام کے وقت نہاتے تھے مگر عامر ہمیشہ ہی اس نہر سے ڈرتارہا۔

اطہر اقبال جمعہ 14 جولائی 2017

عامر بہتے پانی سے بہت ڈرتا تھا۔گاؤں کے بیچوں بیچ جو نہر بہتی تھی وہ زیادہ گہری نہیں تھی گاؤں کے اکثر بچے اس نہر میں شام کے وقت نہاتے تھے مگر عامر ہمیشہ ہی اس نہر سے ڈرتارہا۔
سخت گرمیوں کے دنوں میں جب سارے گاؤں کے لوگ ہی اپنے کچے کچے گھرو ں میں آرام کر رہے تھے اور باہر ہو کا عالم تھا۔عامر اپنی خالہ کے گھر کسی دوسرے گاؤں مل کر واپس اپنے گھر آرہا تھا کے اچانک عامر کے پیچھے ایک پاگل کتا لگ گیا۔
اب عامر نے مارے خوف کے دور لگادی۔آگے آگے عامر بھاگ رہاتھا اور اس کے پیچھے وہ پاگل کتا۔

(جاری ہے)


بھاگتے بھاگتے عامر گاؤں کے بیچ بہتی نہر کے پاس پہنچ گیا پاگل کتا ابھی تک عامر کے تعاقب میں تھا عامر کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔آگے وہی نہرتھی جس سے وہ ہمیشہ ڈرتا تھا جبکہ پیچھے پاگل کتا اس کے تعاقب میں تھا یعنی اب صورت یہ ہوچکی تھی کہ ”آگے کنواں اور پیچھے کھائی “ لیکن وہ جو کسی نے کہا ہے ناکہ جان سب کو پیاری ہوتی ہے لہذا عامر نے آؤ دیکھا نہ تاؤ سیدھا نہر میں چھلانگ لگادی اور کسی نہ کسی طرح تیرتا ہوا نہر کے دوسرے پار چلا گیا جبکہ اس کے تعاقب میں آنے والا کتا نہر کے کنارے پہنچ کر رک گیا۔عامر نے جان بچنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

Browse More Urdu Literature Articles