Aaj Maray Kal Doosra Din - Article No. 1361

Aaj Maray Kal Doosra Din

آج مَرے کل دوسرا دِن - تحریر نمبر 1361

معنی: زندگی بالکل ناپائدار ہے،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں

اطہر اقبال پیر 10 جولائی 2017

انسان جتنا اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے مزید نوازتا چلا جاتا ہے۔جو رزق اللہ نے ہماری قسمت میں لکھا ہے وہ ہمیں مل کر رہے گا۔انسان کا کام تو صرف یہ ہے کہ رزق کو حاصل کرنے کے لیے جائز طریقے سے کام کرے۔
کامران کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ مزید آگے نہیں پڑھ سکا۔اس کے والد کا انتقال ہوچکاتھا اور گھر میں اس کی ماں اور ایک چھوٹی بہن رہتی تھی۔
کامران کو کام کی تلاش کے دوران کچھ ایسے لوگ بھی ملے جواسے غلط راستے پر لے جا کر دولت کمانے کا لالچ دے رہے تھے۔مگر کامران نے صاف منع کردیا اور کہا کہ جو ”رزق اللہ تعالیٰ نے میرے لیے لکھ دیا ہے وہ مجھے مل کر رہے گا پھر میں بھلا غلط راستے پر چل کر رزق کیوں حاصل کروں اور ویسے بھی زندگی بالکل ناپائدار ہے“۔

(جاری ہے)

”آج مرے کا دوسرا دن“۔


کامران کو جلد ہی ایک پرائیوٹ ادارے میں کام مل گیا گوکہ تنخواہ تھوڑی تھی مگر اسے کام ضرور مل جاتا کہ وہ اپنے گھر والوں کا عزت سے پیٹ بھر سکے۔کامران نے شام کے اوقات میں کالج میں بھی داخلہ لے لیا تا کہ مزید تعلیم حاصل کر کے وہ آگے بڑھ سکے۔
انسان کی لگن سچی ہو تو اسے منزل مل ہی جاتی ہے۔کامران نے بھی کچھ عرصے بعد وکالت کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا اور اب وہ پہلے سے کہیں بہتر انداز میں زندگی گزار رہا تھا۔

Browse More Urdu Literature Articles