Aik Mian Main Do Talwarain Nehin Sama Saktin - Article No. 1422

Aik Mian Main Do Talwarain Nehin Sama Saktin

ایک میان میں دو تلواریں نہیں سما سکتیں - تحریر نمبر 1422

جنگل کے جانور آج کل بڑے سہمے سہمے سے رہتے تھے۔ ہوایوں کہ اس جنگل میں کسی دوسرے جنگل سے ایک شیراور آگیا دوسرے شیر اور نئے آنے والے شیر میں اکثر بڑی خوفناک لڑائی ہوتی۔

اطہر اقبال منگل 8 اگست 2017

جنگل کے جانور آج کل بڑے سہمے سہمے سے رہتے تھے۔ ہوایوں کہ اس جنگل میں کسی دوسرے جنگل سے ایک شیراور آگیا دوسرے شیر اور نئے آنے والے شیر میں اکثر بڑی خوفناک لڑائی ہوتی۔ شیروں کی لڑائی میں بیچارے جانور مارے جاتے تھے۔ لڑائی میں ہارنے والا شیر اپنا غصہ دوسرے جانوروں پر اتارتا۔
ایک دن جنگل کے سارے جانور آپس میں مل کر بیٹھ گئے اور کوئی ایسا طریقہ سوچنے لگے کہ انہیں ان شیروں سے نجات مل جائے سب جانوروں نے لومڑی سے مشورہ کیا ۔

”میں تو کہتی ہوں کہ جو نیا شیر ہمارے جنگل میں آیا ہے اسے یہاں سے چلتا کرنا ہوگا جنگل کا بادشاہ تو ایک ہی شیر ہوگا، اب اگر بادشاہت کا دوسرا بھی دعوے دار نکل آیا تو بڑا مشکل ہوجائے گا” ایک میان میں دو تلوار نہیں سما سکتیں۔

(جاری ہے)


لومڑی نے اپنی عقل پر زور دیتے ہوئے کہا۔
”مگر نئے شیر کو کیسے بھگائیں؟ “ ہرن نے پوچھا۔


”میرے پاس ایک ترکیب ہے آج کل اس جنگل میں شکاریوں نے شیر کو پکڑنے کے لیے بڑا سا گڑھاکھودا ہوا ہے ہم کسی طرح اس شیر کو بہکا کر اس گڑھے تک لے جاتے ہیں شیر جیسے ہی گڑھے میں گرے گا شکاری اسے خود ہی پکڑ کر اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ “ لومڑی کی اس ترکیب پر سب ہی جانوروں نے لومڑی کی تعریف کی اور پھر سب جانوروں نے اس ترکیب پر عمل کیا اس طرح نیا شیر شکاریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا اور وہ اسے پنے ساتھ شہر لے گئے۔

Browse More Urdu Literature Articles