Andhy K Agay Roye Apny B Nain Khoye - Article No. 1615

Andhy K Agay Roye Apny B Nain Khoye

اندھے کے آگے روئیے اپنے بھی نین کھوئیے - تحریر نمبر 1615

اچھے بھلے ہوتے ہوئے بھی بھیک مانگنا تو بہت بری بات ہے۔ گڈو کی امی دروازے پر کھڑی گڈو کی باتیں سن رہی تھیں انہوں نے فقیر کو ایک روپے کا سکہ دیتے ہوئے دروازہ بند کرلیا

بدھ 6 دسمبر 2017

اطہر اقبال:
امی جلدی سے کھانا دیں، بڑی بھوک لگی ہے “ گڈو نے اسکول سے آتے ہی بیگ ایک طرف رکھتے ہوئے کہا۔ ”ابھی لاتی ہو گڈو‘ تم منہ ہاتھ دھو کر پہلے یونیفارم تبدیل کرلو۔ گڈو کی امی نے کہا اور گڈو ہاتھ منہ دھونے کے بعد کپڑے بدل کر کھانا کھانے بیٹھ گیا۔ اللہ کا نام پر کچھ دے دو بابا “ دروازے پر فقیر صدا لگا رہا تھا۔
گڈو نے دروازہ کھولا۔ فقیر صرف اپنے حلیے سے فقیر لگ رہا تھا دیکھنے میں وہ خوب صحت مند نظر آرہا تھا۔ گڈو فقیر کو اچھا بھال دیکھ کر حیران ہوتے ہوئے اس سے پوچھنے لگا ” بابا تم تو اچھے خاصے صحت مند ہو کوئی کام کیوں نہیں کرتے“۔ بچہ کام ملتا نہیں ہے“ فقیر نے منہ بناتے ہوئے کہا۔ ”بابا کام تو بہت ہے مگر یوں کہو کہ تمہارا دل کام میں نہیں لگتا، اچھے بھلے ہوتے ہوئے بھی بھیک مانگنا تو بہت بری بات ہے۔

(جاری ہے)

گڈو کی امی دروازے پر کھڑی گڈو کی باتیں سن رہی تھیں انہوں نے فقیر کو ایک روپے کا سکہ دیتے ہوئے دروازہ بند کرلیا۔ ”امی آپ نے فقیر کو روپیہ کیوں دیا ، وہ تو مکمل صحت مند تھا، میں تو اسے سمجھا․․․․․․․“ کوئی فائدہ نہیں گڈو یہ پیشہ ور بھکاری ہیں ان کاکام یہی ہے ان کو نصیحت کرنا فضول ہے یو سمجھ لو کہ”اندھے کے آگے رویئے اپنے بھی نین کھویئے“ گڈو کی امی نے گڈو کی بات کاٹتے ہوئے کہا اور گڈو دوبارہ کھانا کھانے میں مشغول ہوگیا۔

Browse More Urdu Literature Articles