Apna Mall Jaye App Hi Choor Kehlaye - Article No. 1612

Apna Mall Jaye App Hi Choor Kehlaye

اپنا مال جائے آپ ہی چور کہلائے - تحریر نمبر 1612

بچے کو زخمی کرنے والا لڑکا اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں تھا بلکہ اس کا کہنا تھا کہ غلطی بچے اور اس گے گھر والوں کی ہے۔ بڑے افسوس کی بات ہے بیٹا، قصور کرکے اُلٹا ہم پر ہی الزام لگارہے ہو

پیر 4 دسمبر 2017

اطہر اقبال:
آسمان پر صبح ہی سے بادل چھائے ہوئے تھے۔ موسم بڑا خوشگوار تھا ۔ کاشف نے اپنے دوست آصف کے ساتھ ساحل سمندر کی سیر کا پروگرام بنایا اور پھر دونوں دوست موسم کا مزہ لینے ساحل سمندر پر پہنچ گئے۔ ساحل سمندر پر لوگوں کا بڑا رش تھا ۔ ہرکوئی اتنے اچھے موسم میں تفریح کے لیے آیا ہوا تھا دن بھی اتوار کا تھا ۔
چھٹی کی وجہ سے ساحل سمندر پر میلے کا سماں لگ رہا تھا۔ ”کاشف اونٹ پر سواری کریں؟ آصف نے اونٹوں پر لوگوں کو سواری کرتے ہوئے دیکھ کر کاشف سے پوچھا۔ ہاں ․․․․ہاں کیوں نہیں کاشف نے فوراََ حامی بھرلی اور پھر دونوں دوست اونٹ پر سواری کرنے لگے۔ دوسرے لوگ بھی اونٹوں اور گھوڑوں پرسواری کررہے تھے اتنے میں اچانک گھوڑے پرسوار ایک لڑکے نے تیزی سے گھوڑے کو بھگاتے ہوئے قریب کھڑے ایک بچے کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے گھوڑے پر سوار لڑکے کو پکڑ لیا اور کچھ لوگ زخمی بچے کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگئے۔ بچے کو زخمی کرنے والا لڑکا اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں تھا بلکہ اس کا کہنا تھا کہ غلطی بچے اور اس گے گھر والوں کی ہے۔ بڑے افسوس کی بات ہے بیٹا، قصور کرکے اُلٹا ہم پر ہی الزام لگارہے ہو۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ ” اپنا مال جائے آپ ہی چور کہلائے۔ “زخمی ہونے والے بچے کے والد نے لڑکے کو شرمندہ کرتے ہوئے کہا اور وہ لڑکا شرمندہ ہوکر وہاں سے چلا گیا۔

Browse More Urdu Literature Articles