Baghal Me Churi Mouh Me Ram Ram - Article No. 1463

Baghal Me Churi Mouh Me Ram Ram

بغل میں چھری منہ میں رَام رَام - تحریر نمبر 1463

صدر کے علاقے میں جا بجا حکیموں اور ڈاکٹروں کے اشتہاری بورڈ لگے نظرآتے ہیں

منگل 29 اگست 2017

اطہر اقبال:
صدر کے علاقے میں جا بجا حکیموں اور ڈاکٹروں کے اشتہاری بورڈ لگے نظرآتے ہیں۔ آپ بس میں بیٹھے ہوں تو کچھ لوگ حکیموں کے اشتہاری کارڈ آپ کی سیٹوں پر ڈال دیں گے۔ آپ اگر اپنی گاڑی میں سفر کررہے ہوں اور جہاں کہیں سگنل پر گاڑی رکی وہیں آپ کی گاڑی میں بھی یہ اشتہاری کار ڈ ڈال دیے جاتے ہیں۔ ”ابو یہ ڈاکٹروں اور حکیموں کو کیا پڑی ہے کہ اتنے سارے کارڈ بانٹتے پھریں جیسے یہ ان کی شادی کے کارڈ ہوں“احسن نے اپنے پاپا سے کہا۔

(جاری ہے)

احسن اپنے پاپا کے ساتھ کھلونے اور کپڑے لینے صدر آیا ہوا تھا۔ جیسے ہی ان کی کار ایک سگنل پر رکی ایک شخص نے حکیموں کے اشتہار کار کے دروازے میں سے اندر کی طرف پھینک دیے اور تیزی سے آگے بڑھ گیا۔ ”بیٹے ان میں سے کئی لوگ جعلی حکیم ہیں،لوگوں کو جھوٹ بول کر اپنی طرف راغب کرتے ہیں،ظاہر میں یہ دوست جبکہ اندر سے یہ ہمارے کھلے دشمن ہیں، یہ ہماری صحت سے کھیلتے ہیں،ان کی وہ مثال ہے کہ ”بغل میں چھری منہ میں رام رام“اور ویسے بھی بیٹے یاد رکھو کہ”نیم حکیم خطرہ جان“۔ احسن کے پاپا نے احسن کو سمجھاتے ہوئے کہا اور احسن نے وہ اشتہار ی کارڈ قریب ہی رکھے ایک کوڑے دان میں ڈال دیئے۔

Browse More Urdu Literature Articles