Chor Chori Se Jata Hai Hera Phairi Se Nehin - Article No. 1404

Chor Chori Se Jata Hai Hera Phairi Se Nehin

چورچوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں جاتا - تحریر نمبر 1404

استاد نے کلاس میں سب بچوں کے سامنے طارق کو مرغا بنایا ہوا تھا۔ طارق نے ایک دوسرے بچے کے بستے سے کھانے کی چیزیں نکال کر کھالی تھیں۔ اس بچے نے چونکہ طارق کو اپنے بستے سے چیزیں نکالتے ہوئے دیکھ لیا تھا اس لیے اس نے استاد سے شکایت کردی اور استاد نے طارق کا مرغا بنا دیا۔ طارق استاد سے معافی مانگتے ہوئے کہنے لگا ”سر میں اب کبھی کسی بچے کے بستے سے کچھ نہیں نکالوں گا، پلیز مجھے معاف کردیں“۔

اطہر اقبال ہفتہ 29 جولائی 2017

(جاری ہے)

”تم نے ایسی حرکت کی ہی کیوں جو تمہیں سب کے سامنے مرغا بنانا پڑا اور تمہیں شرمندگی بھی ہوئی“ استاد نے ذرا غصے سے طارق کی طرف دیکھتے ہوئے کہا اور پھر اس کی سزاختم کرتے ہوئے اس بینچ پر واپس بھیج دیا۔
کچھ دنوں بعد طارق نے پھر وہی حرکت کی اور ایک دوسرے بچے کے بستے سے کلر پینسلز کا باکس نکال لیا۔ جب استاد جو اس معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے اب کی بار طارق کا نام ہی اسکول سے نکال دیا اور اس کے والدین کو بھی اس کی حرکتوں کے متعلق آگاہ کردیا۔
واقعی سچ ہے ”چو چوری سے جاتا ہے ،ہیرا پھیرا سے نہیں جاتا“۔ گندی اور بری عادت کا چھوٹنا مشکل ہوتا ہے اور کوئی اپنی بری عادت چھوڑ بھی دے تو اس کا کچھ نہ کچھ اثر باقی رہتا ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles