Diwaro K B Kann Hoty Hy - Article No. 1512

Diwaro K B Kann Hoty Hy

دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں - تحریر نمبر 1512

جنگل میں ڈاکوؤں نے اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔ ڈاکو لوٹا ہوا سامان جنگل کے ایک کونے میں چھپا کررکھتے تھے

بدھ 27 ستمبر 2017

دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں
اطہر اقبال:
جنگل میں ڈاکوؤں نے اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔ ڈاکو لوٹا ہوا سامان جنگل کے ایک کونے میں چھپا کررکھتے تھے۔ ”سردار میں نے کنویں کے نزدیک آج کا لوٹا ہوا سارا مال چھپا دیا ہے“ ایک ڈاکو نے جو دور کھڑا تھا زور سے بولتے ہوئے اپنے سردار کو کہا۔ ”بیوقوف آہستہ بولو․․․ کیوں چلا رہے ہو، قریب آکر نہیں بول سکتے”دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں“ اگر کوئی سن لے تو․․․․“ سردار نے غصے سے کہا۔

(جاری ہے)

”سردار یہاں جنگل میں بھلا کون ہوسکتا ہے؟“ زور سے بولنے والے ڈاکو نے کہا۔ ”جس طرح ہم یہاں ہیں اور کوئی بھی ہوسکتا ہے،راز والی بات ہمیشہ آہستہ کرنی چاہیے“۔ سردار یہ کہہ کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ شہر کی طرف لوٹ مار کرنے کے لئے روزانہ ہوگیا۔ مگر اب تیر کمان سے نکل چکا تھا۔ ڈاکوؤں کی یہ بات قریب ہی چھپے ایک پولیس والے نے جو ڈاکوؤں کے تعاقب میں کئی دنوں سے تھا سن لی تھی اس نے فوراََ وائرلیس سے اپنے تھانے رابطہ کیااور ڈاکوؤں کے شہر کی طرف جانے والے راستے کے بارے میں آگاہ کیا، بس پھر کیا تھا پولیس نے فوری کاروائی کی تمام ڈاکو گرفتار کرلیے گئے اور لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرلیا گیا۔

Browse More Urdu Literature Articles