Dushmano Ki Tabiyat Na Sazz Hy - Article No. 1611

Dushmano Ki Tabiyat Na Sazz Hy

دشمنوں کی طبیعت نَاسَاز ہے - تحریر نمبر 1611

بخار کی وجہ سے کمزوری بھی بہت ہوگئی ہے“ مرزا صاحب نے کھانستے ہوئے کہا۔ مرزا صاحب زندگی کے ساتھ دکھ سکھ لگے ہی رہتے ہیں

بدھ 29 نومبر 2017

اطہر اقبال:
”ارے مرزا صاحب ، خیریت تو ہے سنا ہے”دشمنوں کی طبیعت ناساز ہے“ قیوم بھائی نے مرزا صاحب کی طبیعت پوچھتے ہوئے کہا جو چند دن سے بخار میں مبتلا تھے۔ ”ہاں بھائی قیوم آپ نے صحیح سنا ہے، میں کافی بیمار ہوں ، بخار کی وجہ سے کمزوری بھی بہت ہوگئی ہے“ مرزا صاحب نے کھانستے ہوئے کہا۔ مرزا صاحب زندگی کے ساتھ دکھ سکھ لگے ہی رہتے ہیں آپ بس اپنے علاج پر توجہ دیں اور آرام کریں اللہ نے چاہا تو جلد صحت یاب ہوجائیں گے“ قیوم بھائی نے مرزا صاحب کو تسلی دیتے ہوئے کہا اور پھر وہ اپنے گھر چلے گئے۔
مرزا صاحب نے چند دن تو آرام کیا اس دوران وہ باقاعدگی سے دوا بھی لیتے رہے دو ہفتے بعد ہی مرزا صاحب کا بخار بھی اتر چکا تھا اب وہ پہلے سے اپنے آپ کو بہتر محسوس کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مکمل آرام اور دوائیں استعمال کرنے سے مرزا صاحب کو فائدہ ہوا تھا۔ بیماری سے اٹھنے کے بعد مرزا صاحب نے سب سے پہلے تو دورکعت نماز شکرانے کی پڑھی اور اللہ تعالیٰ کا شکر داد کیا کہ جس نے انہیں بیماری کے بعد شفا عطا کی اس کے بعد وہ اپنے کام پر چلے گئے۔ کیوں کے بیماری کی وجہ سے وہ اپنے کام پر بھی نہیں جارہے تھے۔ مرزا صاحب نے اس دوران ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو بیماری کی حالت میں ان کی طبیعت پوچھنے ان کے گھر پر آئے تھے۔

Browse More Urdu Literature Articles