Jub Tak Sanss Tab Tak Aass - Article No. 1473

Jub Tak Sanss Tab Tak Aass

جب تک سانس تب تک آس - تحریر نمبر 1473

عقیلہ باجی اچانک اتنی بیمار ہوئیں کہ انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑگیا۔ سارے رشتے دار انہیں دیکھنے کے لئے ہسپتال آرہے تھے

منگل 5 ستمبر 2017

اطہر اقبال:
عقیلہ باجی اچانک اتنی بیمار ہوئیں کہ انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑگیا۔ سارے رشتے دار انہیں دیکھنے کے لئے ہسپتال آرہے تھے۔ عقیلہ باجی کے زیادہ تر رشتہ دار شہر سے دور رہتے تھے لیکن جیسے جیسے جس کو بھی اطلاع ملی وہ عقیلہ باجی کی خیریت معلوم کرنے چلا آیا۔ عقیلہ باجی بہت محبت والی خاتون تھیں سب سے ہنس کر ملنا ان کی عادت کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

ان کی بیماری کچھ اس نوعیت کی تھی کہ وہ بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال میں موجود تھیں اور زندگی کی امید بہت کم تھی مگر مرتے دم تک آخر زندگی کی امید تو لگی رہتی ہے” جب تک سانس تب تک آس“۔ عقیلہ باجی کے لئے سب ہی دعائیں کر رہے تھے۔ ان کے بھائی ہسپتال میں ہر وقت موجود رہتے کہ نہ جانے کب کس وقت کس چیز کی ضرورت پیش آجائے۔ چند دنوں بعد عقیلہ باجی کی حالت پہلے سے کچھ بہتر ہونے لگی اور پھر وہ اپنے گھر واپس آگئیں۔ مگر عقیلہ باجی کے بیٹوں اور ان کے شوہر نے ان کا خوب خیال رکھا اور وہ تیزی سے صحت یاب ہونے لگیں۔ سچ ہے زندگی کے ساتھ دکھ سکھ لگے رہتے ہیں ۔ ہمارا کام تو صرف یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دکھ کے دور ہونے اور سکھ کے رہنے کی دعا کریں۔

Browse More Urdu Literature Articles