Khoon Laga K Shaheedon Main Dakhil Hona - Article No. 1412

Khoon Laga K Shaheedon Main Dakhil Hona

خون لگا کے شہیدوں میں داخل ہونا - تحریر نمبر 1412

زوہیب کی امی ابو نے نیا گھر خریدا تو اس میں سامان لے جانے کے لئے بڑی مشکلات پیش آرہی تھیں۔ گھر کے دروازے چھوٹے تھے جبکہ سامان بڑا بھاری بھرکم اور بڑے سائز کا تھا۔ زوہیب کے ابونے اپنے تینوں بیٹوں کو بلا کر کہا کہ سب بچے میرے ساتھ مل کرسامان رکھوائیں

اطہر اقبال جمعہ 4 اگست 2017

زوہیب کی امی ابو نے نیا گھر خریدا تو اس میں سامان لے جانے کے لئے بڑی مشکلات پیش آرہی تھیں۔ گھر کے دروازے چھوٹے تھے جبکہ سامان بڑا بھاری بھرکم اور بڑے سائز کا تھا۔ زوہیب کے ابونے اپنے تینوں بیٹوں کو بلا کر کہا کہ سب بچے میرے ساتھ مل کرسامان رکھوائیں سارا سامان مکمل طور پر آجانے کے بعد میں سب بچوں کو بہترین سی پکنک کرواؤں گا۔ زوہیب اپنے تینوں بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا لہٰذاوہ تو ایک طرف بیٹھ گیا جبکہ اس کے بڑے بھائیوں نے اپنے ابو کے ساتھ مل کر گھر میں سامان رکھوانا شروع کردیا۔

جب سارا سامان گھر میں آگیا تو زوہیب بھی اپنی جگہ سے اٹھا اور چھوٹے چھوٹے ڈبے جو گھر کے باہر زینے پر رکھے ہوئے تھے اٹھا کر اندر کمرے میں لے آیا۔
”ارے بھی تم کیوں ڈبے اٹھانے کی تکلیف کررہے ہو یہ بھی ہم اٹھا لیں گے“زوہیب کے بڑے بھائی نے ہنستے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)


”بھائی میں بھی پکنک پر جاؤں گا اس لئے گھر میں سامان رکھوا رہا ہوں“۔


”سامان․․․“بڑے بھائی نے ہنستے ہوئے لفظ سامان پرزور دیتے ہوئے کہا”تم چھوٹے ڈبوں کو سامان کہہ رہے ہو“۔
”ارے بھائی کیوں”خون لگا کے شہیدوں میں داخل ہونا“ چاہتے ہو۔ زوہیب کے بھائی نے ہنستے ہوئے کہا اور زوہیب میاں ڈبوں کو واپس رکھ کر منہ پھُلا کر بیٹھ گئے۔ زوہیب کے اس طرح روٹھنے پر اس کے ابو اور بھائی بھی ہنس پڑے۔

Browse More Urdu Literature Articles