Pait Main Aant Na Mun Main Daant - Article No. 1362

Pait Main Aant Na Mun Main Daant

پیٹ میں آنت نہ منہ میں دانت - تحریر نمبر 1362

معنی: نہایت ضعیف العمر،بوڑھا شخص

اطہر اقبال پیر 10 جولائی 2017

کلو دھوبی کا گدھا بہت بوڑھا ہوگیا تھا۔دھوبی نے کئی بار سوچا بھی کہ کوئی دوسراگدھا لے آئے مگر اس کے پاس اتنی رقم تھی ہی نہیں کہ وہ دوسرا گدھا خرید سکے۔
”ارے میاں کلّو،کپڑے بڑی دیر میں پہنچاتے ہو!حکیم صاحب نے ایک دن کلّو دھوبی سے شکایت کرتے ہوئے کہا۔
”کیا کروں حکیم صاحب،میرا گدھا بوڑھا ہوگیا ہے”پیٹ میں آنت منہ میں دانت“بس گزارا کر رہا ہوں،اگرمیرے پاس جوان گدھا ہوتا تو دیکھیں کہ میں شام ہونے سے پہلے ہی آپ کے کپڑے پہنچادوں“کلّو دھوبی نے بڑی صفائی سے اصل بات بتاتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)


”میاں کتنے میں آتا ہے نیا گدھا؟“حکیم صاحب نے پوچھا۔
”حکیم صاحب یہی کوئی آٹھ ہزار روپے تک آجائے گا“دھوبی نے خوش ہوتے ہوئے جواب دیا کیوں کہ وہ سمجھ رہا تھا کہ حکیم صاحب اس کی مدد کریں گے اور نیا گدھا خریدنے کے لیے اسے ادھار رقم دیں گے۔
”آٹھ ہزار! حکیم صاحب نے چشمہ درست کرتے ہوئے کہا اور پھر کہنے لگے”میاں تم شام تک ہی کپڑے پہنچا دیا کرو‘مجھے ویسے بھی کپڑوں کی اتنی جلدی نہیں ہوتی“۔
دھوبی حکیم صاحب کا جواب سن کر مایوسی کے ساتھ اپنے بوڑھے گدھے کے ہمراہ واپس لوٹ گیا۔

Browse More Urdu Literature Articles