Taqdeer K Agy Tadbeer Nahi Chalti - Article No. 1637

Taqdeer K Agy Tadbeer Nahi Chalti

تقدیر کے آگے تدبیر نہیں چلتی - تحریر نمبر 1637

رات نو بجے ہی شہر کے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ فرح نہ خود اپنا انٹر ویو دیکھ سکی اور نہ ہی اس کی سہیلیاں اور رشتہ دار ، ٹی وی پر انٹرویو ایک بار نشر ہونے کے بعد دوبارہ نشر بھی نہیں ہوا

جمعہ 22 دسمبر 2017

اطہر اقبال:
فرح آج بڑی خوش تھی ۔ اس نے میٹرک کے امتحان مین پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے اسکول میں ٹاپ کیا تھا۔ فرح کی کامیابی کی خبریں اخبارات میں بھی آئی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ ٹی وی کے پروگرام”ذہین طالب علم“ میں اس کا انٹرویو بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آج اس کا انٹرویو ٹی وی پر نشر ہونے والا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ وہ بہت خوش تھی۔

(جاری ہے)

سارے محلے کی سہیلیوں کو فرح نے بتادیا تھا کہ آج اس کا ٹی وی پر انٹرویو آرہا ہے ضروردیکھنا۔ رات دس بجے انٹرویو نشر ہونا تھا مگر جب قسمت میں نہ ہوتو اس کا کوئی علاج نہیں۔ ہوایوں کہ رات نو بجے ہی شہر کے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ فرح نہ خود اپنا انٹر ویو دیکھ سکی اور نہ ہی اس کی سہیلیاں اور رشتہ دار ، ٹی وی پر انٹرویو ایک بار نشر ہونے کے بعد دوبارہ نشر بھی نہیں ہوا جس کا فرح کا بڑا افسوس ہورہا تھا مگر قسمت ہی میں ہوتو اس کا کوئی علاج نہیں ”تقدیر کے آگے تدبیر نہیں چلتی“۔

Browse More Urdu Literature Articles