
Dilkash Waadi Ka Dilnasheen Shair - Ahmad Satti
دلکش وادی کا دلنشیں شاعر ۔۔احمد ستی
لقمان اسد
جمعہ 1 اکتوبر 2021

ماں میرے زخموں پر دعاؤں کا مرہم کر دو
مجھے کل اینٹیں اٹھانی ہیں بیلچہ چلا نا ہے
یقینا یہ اصولِ فطرت ہے کہ کوئی بھی شخص جب پوری لگن ، وثوق اور محنت کے ساتھ اپنے کام میں مگن ہوجاتا ہے تو قدرت اسے لازوال کامیابیوں اور کامرانیوں سے سرفراز کر دیتی ہے۔ کہوٹہ کی سرسبز و شاداب سرزمین اور اس مردم خیز خطہ سے تعلق رکھنے والے منفرد لب و لہجے کے نوجوان مقبول شاعر احمد ستی بھی انہی ممتاز شخصیات میں سے ایک ہیں۔ احمد ستی کا طرزِسخن جدا گانہ ہے ۔آپ لگی لپٹی کے بغیر اپنا مدعا شفاف انداز میں نہایت عمدگی اور خوبصورتی کے ساتھ شعری پیرائے میں بیان کرنے پر بھرپور مہارت رکھتے ہیں ۔مجھے کل اینٹیں اٹھانی ہیں بیلچہ چلا نا ہے
اجڑے ، اجڑے سے کیوں ہیں شجر سوچا جائے
ہرے ہیں جو، اُن پر بھی نہیں ثمر سوچا جائے
احمد ستی ایک ایسے تخلیق کار ہیں جو کائنات کی ہر ایک شے کو تعمیر ہوتا، بنتا اور سنورتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہرے ہیں جو، اُن پر بھی نہیں ثمر سوچا جائے
(جاری ہے)
احمد ستی کی یہ آزاد نظم ملاحظہ کیجیے
”میرا حق“
انکل وزیراعظم
جو آپ کے بچے کھاتے ہیں
میں وہ نہیں مانگتی
مگر
مجھے وہ کتاب پڑھنی ھے
جو
آپ کے بچے پڑھتے ہیں
احمد ستی وادی کہوٹہ کے گاؤں ”بڑوہی“ میں 13اپریل1977ء کو پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں ہی سے حاصل کی اور1966ء میں میٹرک کا امتحان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑوہی سے امتیازی نمبروں میں پاس کیا۔پھر نا مساعد مالی حالات و مشکلات کے سبب ایک طویل مدت تک تعلیمی سلسلہ منقطع رہا ۔ 2003ء میں پرائیویٹ طور پر راولپنڈی بورڈ سے ایف اے کرنے کے بعد 2008ء میں علامہ اقبال یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں بی-اے کی ڈگری حاصل کی۔2009ء میں گورنمنٹ ملازمت حاصل کی اور شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوئے اور ساتھ ہی تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھا۔ 2021ء میں علامہ اقبال یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا ۔ زمانہ طالب علمی سے ہی آپ شعرو سخن کی طرف راغب ہوئے اور شاعری میں ڈاکٹر عتیق الرحمن سے باقاعدہ طور پر اصلاح لیتے رہے ۔ آپ کی اردو شاعری پر مشتمل ایک کتاب ”آدھا پاگل“ 2019ء میں منظرِ عام پر آئی جسے ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ۔ ہر وہ شاعر ادیب اور تخلیق کار قدرت جس کی قسمت اور نصیب میں مقبولیت اور شہرت لکھ دیتی ہے اس کے قلم سے ضرور کوئی ایسی شاہکار نظم ، غزل یا افسانہ اور ناول تحریر ہوتا ہے جو اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے۔ احمد ستی کی اس غزل نے انھیں شہرت کے بامِ عروج پر پہنچایا ۔ انکل وزیراعظم
جو آپ کے بچے کھاتے ہیں
میں وہ نہیں مانگتی
مگر
مجھے وہ کتاب پڑھنی ھے
جو
آپ کے بچے پڑھتے ہیں
وہ شخص مجھے پیارا ہے اسے کہنا
وہی جینے کا سہارا ہے اسے کہنا
سب لوگ پیارے ہیں مجھے لیکن
وہ سب سے پیارا ہے اسے کہنا
رکھے ہیں سرخ پھول ہم نے تیرے خط میں
یہ ایک اشارہ ہے اسے کہنا
محبتیں ، عداوتیں ، شکایتیں اس کی
مجھے سب گوارا ہے اسے کہنا
وہ دل مانگے یا مجھ سے جاں مانگے
کب کہا خسارہ ہے اسے کہنا
کچا گھڑا ہے اور میں تھکا ہوا
بڑی دور کنارا ہے اسے کہنا
ہیں چاہنے والے اور بھی احمد ستی لیکن
یہ دل بس تمہارا ہے اسے کہنا
دنیاے شعرو ادب میں احمد ستی ایک تسلسل کے ساتھ اپنی پُر تاثیر تخلیقات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں دعا ہے کہ وہ یوں ہی تادیر جہانِ سخن کی آبیاری کرتے رہیں۔ آپ کے اس خوب صورت شعر کے ساتھ اختتام ۔وہی جینے کا سہارا ہے اسے کہنا
سب لوگ پیارے ہیں مجھے لیکن
وہ سب سے پیارا ہے اسے کہنا
رکھے ہیں سرخ پھول ہم نے تیرے خط میں
یہ ایک اشارہ ہے اسے کہنا
محبتیں ، عداوتیں ، شکایتیں اس کی
مجھے سب گوارا ہے اسے کہنا
وہ دل مانگے یا مجھ سے جاں مانگے
کب کہا خسارہ ہے اسے کہنا
کچا گھڑا ہے اور میں تھکا ہوا
بڑی دور کنارا ہے اسے کہنا
ہیں چاہنے والے اور بھی احمد ستی لیکن
یہ دل بس تمہارا ہے اسے کہنا
حصولِ جنت کا ایک یہ بھی انداز ہے
ماں کے قدموں تلے سر رکھ دو
ماں کے قدموں تلے سر رکھ دو
تاریخ اشاعت:
2021-10-01
مزید مضمون سے متعلق
Articles and Information
اردو ادبنوبل پرائزبرائے ادبپاکستان کے صوفی شعرااوورسیز پاکستانیمشاعرےعالمی ادبعربی ادبیونانی ادببنگالی ادبروسی ادبفرانسیسی ادبجرمنی ادبانگریزی ادبترکی ادبجاپانی ادبافریقی ادبمصری ادبفارسی ادبامریکی ادبعلاقائی ادبپنجابی ادبسرائیکی ادبسندھی ادبپشتو ادببلوچی ادبآپ بیتیافسانہمضمونانٹرویوزادبی خبریںتبصرہ کتبناولادبی رسائل و جرائدادیبوں کے لطیفےایک کتاب ایک مضمون100 عظیم آدمیحکایاتسفر نامہکہاوتیںالف لیلہ و لیلہتقسیم ہند کی کہانی ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.