Kamiabi Ka Raasta - Article No. 1234

Kamiabi Ka Raasta

کامیابی کا راستہ - تحریر نمبر 1234

ایک دفعہ کا ذکر ہے ، ایک بادشاہ کو تحفے میں 2باز ملے اس نے اتنے خوبصورت پرندے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے بادشاہ نے دونوں پرندے اپنے ملازم کو دیئے تاکہ وہ ان کی تربیت کرے ۔ ایک دن ملازم نے بادشاہ کو بتایا کہ ایک باز اونچی اڑان اڑرہا ہے لیکن

منگل 14 مارچ 2017

ایک دفعہ کا ذکر ہے ، ایک بادشاہ کو تحفے میں 2باز ملے اس نے اتنے خوبصورت پرندے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے بادشاہ نے دونوں پرندے اپنے ملازم کو دیئے تاکہ وہ ان کی تربیت کرے ۔ ایک دن ملازم نے بادشاہ کو بتایا کہ ایک باز اونچی اڑان اڑرہا ہے لیکن دوسرا جس دن سے آیا ہے اپنی شاخ سے اڑ نہیں پایا ، بادشاہ نے مملکت کے تمام معالجوں اور جادوگروں کو طلب کرلیا مگر کوئی اس پرندے کو اڑا نہ سکا ۔
بادشاہ نے یہ مسئلہ اپنے مشیروں کے سامنے رکھا گھنٹے دن اور دن مہینوں میں ڈھل گئے لیکن باز اڑنہ سکا بادشاہ نے کسی ایسے شخص کو بلانے کا فیصلہ کیا جو قدرت سے گہری دلچسپی رکھتا ہو ، بادشاہ نے اپنے مشیروں کو حکم دیا کسی ایسے شخص کو ڈھونڈ کر لاوجوبرسوں جنگلات میں گزار چکا ہو ۔

(جاری ہے)

اگلے دن بادشاہ باز کو محل کے باغوں میں اونچا اڑتے دیکھ کر حیران رہ گیا بادشاہ نے اس شخص کو طلب کیا جس نے باز کو اڑایا تھا اس شخص کو بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا بادشاہ نے پوچھا ” تم نے باز کو کیسے اڑایا “ وہ شخص مسکرا کر بولا ” میں نے وہ شاخ کاٹ دی جس پر بازبیٹھا تھا “ آگے بڑھنے کے موقع تو بہت ہیں لیکن ہم آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرتے ہم اپنی آسائیشوں سے قدم باہر ہی نہیں نکالتے نئی آزمائشیں اور نئے تجربے ہی زندگی میں آگے بڑھنے کی وجہ سے بنتے ہیں ۔

آزمائشوں کا مقابلہ کریں یہی کامیابی کا واحد راستہ ہے ۔

Browse More Urdu Literature Articles