Muhabbat - Article No. 2326

Muhabbat

محبت - تحریر نمبر 2326

محبت ایک ہا تھ کی تالی ہوتی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے نہ شکایت کی، نہ وفا کی شرط نہ بیوفائی کا گلہ

عائشہ جاوید منگل 5 مئی 2020

''محبتوں کو سنبھالنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی محبتیں انسان کو نفرتوں سے زیادہ تھکا دیتی ہیں'' محبت کیا ہوتی ہے اکثر یہ سوال میرے دماغ میں گھومتا رہتا اور عجیب بے چینی ہر وقت طاری رہتی۔ بہت داستانیں سنی, محبت کی کہانیاں پڑھی اور کچھ محبت حقیقت میں دیکھنے کو بھی ملی۔ ''محبت ایسا جذبہ ہے جو واحد سے شروع ہو کر واحد پر ختم ہوتا ہے۔'' ممتاز مفتی کہتا ہے ''میری دانست میں محبت کوئی شرط نہیں ہوتی۔
محبت صرف کی جاتی ہے چاہے دوسرا کرے نہ کرے، محبت ایک ہا تھ کی تالی ہوتی ہے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ہے نہ شکایت کی، نہ وفا کی شرط نہ بیوفائی کا گلہ '' محبت دوسری طرف سے کسی بھی قسم کے ردِعمل کے بغیر چاہے جانے کا نام ہے میں نے پڑھا ہے کہ محبت بھاگ دوڑ نہیں ہوتی سکون ہوتی ہے، دریا نہیں ہوتی جھیل ہوتی ہے دوپہر نہیں ہوتی بھور سمے ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی اُجالا ہوتی ہے، سچ بتاؤں کہ کیا ہوتی ہے سچ تو یہ ہے کہ یہ بتانے کی چیز ہوتی ہی نہیں بیتنے کی چیز ہوتی ہے، سمجھنے کی چیز نہیں ہوتی جاننے کی چیز ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو نفرت سے ذیادہ تھکا دیتا ہے کبھی آپ اس کو دل میں چھپاتے چھپاتے تھک جاتے ہیں اور کبھی محبوب کی بے پروائی کی نظر ہوتا ہے۔میرے نزدیک محبت اصل جذبہ ہے چھپانے کا.... بے رحم دنیا کی نظر جب محبت آ جائے تو سوائے خسارے کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔کیا محبت کی کوئی قیمت ہوتی ہے۔''محبّتوں کی قیمتیں نہیں ہوا کرتی نا یہ بازاروں میں بکتی ہیں۔
یہ آہستہ آہستہ پروان چڑھتی ہیں۔جہاں انہیں من پسند روحیں ملتی ہے یہ وہیں بیٹھ جاتی ہیں۔۔۔!'' ''ایک بات یاد رکھیے گا روحیں اپنے جیسی روحوں کو ڈھونڈ لیتی ہیں''مختلف لوگوں کے اس کے بارے میں مختلف خیالات ہیں۔ جیمز تھوربر اور ایب وائٹ کہتے ہیں: ''محبت ایک عجیب بیماری ہے، جس سے کسی شخص کو کسی دوسرے شخص کے حساب سے زیادہ تر لیا جاتا ہے'' رامناتھن سریناسن: زندگی میں وضاحت کرنے کے لئے سب سے مشکل چیز سب سے آسان حقیقت ہے جسے پیار کہا جاتا ہے. کولین فرٹ: یہ ایک خطرناک ریاست ہے. آپ اپنی باقی زندگی اور سب کچھ جو آپ کے لئے بہت اہم ہے ان کی بے رحمی اور قسم کی دھن کی طرف مائل ہیں. اصل میں یہ سب خوشگوار نہیں ہے. میں نہیں جانتا جو جہنم کسی صورت حال میں حاصل کرنا چاہتا ہے جہاں آپ کسی کسی کمپنی کے بغیر ایک گھنٹہ نہیں لے سکتا. HL Mencken: محبت جنگ کی طرح ہے: شروع کرنا آسان ہے لیکن روکنے میں بہت مشکل ہے. ولیم شیکسپیئر: محبت ایک دھواں ہے جسے دھواں کے آلے سے بنا دیا جاتا ہے. محبت کب ہوتی ہے اور پھر ہمیں کیسے پتا چلے ہمیں محبت ہوگی ہے یا نہیں....... ''محبت کب ہوتی ہے؟ پہلے جو چیزیں حاصل کر رہے ہو، وہی چیزیں نثار کرنا شروع کر دو تو یہ محبت ہے۔
سرکار واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ'' جب محبت کا رشتہ آپ بناتے ہیں تو نبھانا بھی آپ کو ہوتا ہے اور چھپانا بھی آپ کو ہی ہوتا ہے اور عزت بھی آپ کو ہی کرنی ہوتی ہے آپ کسی سائے کی طرح ساتھ چلتے ہیں بنا کسی کو محسوس کروائے بنا جتائے ۔ ضروری تو نہیں دنیا میں ہی ساتھ چاہیے آپ جنت کے لیے بھی تو مانگ سکتے ہیں نا۔ محبت ایک خوبصورت احساس ہے جو زندگی کی مشکلات میں مسکرانے کی وجہ بنتی ہے۔خوش رہیں خوشیاں بکھرتے رہیں

Browse More Urdu Literature Articles