Nabeena Shakhs - Article No. 1291

Nabeena Shakhs

نابینا شخص - تحریر نمبر 1291

ایک راجا جسے کہ پاس بہت عمدہ قسم کے ہیرے تھے ایک دن اسنے اُن ہیروں میں کچھ بہت عمدہ نقلی ہیرے ملادیے اور کہا جو اس میں سے اصلی اور نقلی ہیرے الگ کردے گا تو اصلی ہیرے بھی اسکو انعام میں دے دو گا ۔ بڑے بڑے جوہری ناکام ہوگے وہ اصل اور نقلی کو الگ نہ کرسکے اور ہار مان لی اتنے میں ایک نابینا شخص

پیر 24 اپریل 2017

ایک راجا جسے کہ پاس بہت عمدہ قسم کے ہیرے تھے ایک دن اسنے اُن ہیروں میں کچھ بہت عمدہ نقلی ہیرے ملادیے اور کہا جو اس میں سے اصلی اور نقلی ہیرے الگ کردے گا تو اصلی ہیرے بھی اسکو انعام میں دے دو گا ۔

(جاری ہے)

بڑے بڑے جوہری ناکام ہوگے وہ اصل اور نقلی کو الگ نہ کرسکے اور ہار مان لی اتنے میں ایک نابینا شخص آیااور اسنے دعو یٰ کیا میں یہ کام کرسکتا ہوں لوگ ہنسے لگے تم اندھے ہو اور یہ کر لو گے یہاں ایک سے ایک ماہر یہ کام نہیں کر سکا راجا نے اسکو اجازت دے دی اور اسنے کہا وہ ان ہیروں کو کچھ دیرکے لیے اپنے ساتھ لے جانا چاہتا ہے ۔

اجازت مل گئی کچھ دیر بعد وہ واپس آیا اور اسنے اصلی اور نقلی ہیرے الگ کردے بادشاہ اور درباری بہت حیران ہوئے پوچھا یہ تم نے کیسے کیا اسنے کہا بہت آسانی سے میں نے ان ہیروں کو دھوپ میں رکھا جو نقلی تھے وہ دھوپ کی شدت برداشت نہ کر سکے وہ گرم ہوگے اور جو اصل تھے ان کو کچھ نہ ہوا ۔ اورراجا نے اس کی عقلمندی سے خوش ہو کر وہ سب ہیرے نابینا شخص کو دے دیں ۔ علم اللہ کا دیا ہوا انمول تحفہ ہے وہ جسے چاہیں عطا کر سکتا ہے ۔ کبھی بھی کسی کو اپنے سے حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔

Browse More Urdu Literature Articles