Namwar Shakhsiyat Qadeem Islah Ul Muslimeen Kutub Khana - Article No. 2150

Namwar Shakhsiyat Qadeem Islah Ul Muslimeen Kutub Khana

نامور شخصیت قدیم اصلاح المسلمین کتب خانہ - تحریر نمبر 2150

ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن اصلاح المسلمین کے صدر تنویر احمد شیخ نے کتب خانہ کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق لانے کیلئے لاہور روڑ پر تقریبا ایک کروڑ روپے سے نئی بلڈنگ کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس کی تزئین آرئش کا کام جاری ہے

Riaz Ahmad Shaheen ریاض احمد شاہین ہفتہ 12 اکتوبر 2019

علامہ اقبال کا یہ شعر جب زبان پر آتا ہے : `اسی کش مکش میں گزریں میری زندگی کی راتیں ، کبھی سوز وساز ُرومی کبھی پیچ و تاب رازی` اس کے ساتھ ہی ادبی، مذہبی، سماجی اور صحافتی شخصیت میاں غلام رسول مرحوم کی انتھک محنت وہمت کاصلہ قدیم اصلاح المسلمین کتب خانہ پنڈی بھٹیاں یاد آتا ہے۔ اس کتب خانہ میں نادر قیمتی اور قلمی کتب قران پاک کے قلمی نسخے مختلف زبانوں میں کتب ادبی لوگوں کو کھینچ کر لاتیں ہیں ۔
با وقار نفیس خوش لباس گرج دارآواز اور با رعب ادبی شخصیت کے ملک میا ں غلام رسول نے شہر شہر کی خاک چھان کر کتب اور نوادرات قلمی کتب سے کتب خانہ کو سجانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اورآنے والی نسلوں کو علم وادب کا ایسا خزانہ دے گئے جو ان کی یاد دلاتا رہے گا۔ بلا شبہ اس کے قیام میں انجمن اصلاح المسلمین کے اراکین کابھرپور تعاون بھی ہے، مگر ادب سے لگاوٴ کی وجہ سے میاں غلام رسول کے ہاتھ میں کتاب رسائل اخبار کا مطالعہ ہی ان کی زندگی کا معمول رہا۔

(جاری ہے)

کتب خانہ میں عربی فارسی اردو انگریزی کی ہزاروں کتب کے علاوہ قلمی قرآن مجید،اورنگ زیب عالمگیر قلمی قران مجید، عہد احمد شاہ ابدالی قرآن مجید، عبدالحمید آخری خلیفہ المسلمین ترکی دیوان حافظ قلمی عہد شاہ جہاں کاتب چندر بھان فرمان محمد شاہ بیس قلمی قرآن پاک شاہ نامہ فردوسی قلمی در مختارمہر شاہی احمد شاہ ابدالی تاریخی خطوط تزک جہانگیری شرف العم قلمی نجات المسلمین قلمی سمیت دیگر قلمی اور نادر کتب نوردارات نے کتب خانہ کی اہمیت کو بڑھا رکھا ہے اس کتب کو وزٹ کرنے والوں میں کی ممتاز شخصیات میں ایم ایچ صوفی کیبنٹ سکیرٹری پاکستان مولانا عبدالستارنیازی ،سید فیض الحسن آلومہار شریف ،حکیم عبدالمجید عتیقی ،خان عبدالقیوم خان سابق وزیر اعلے سرحد ،چوہدری محمدعلی سابق وزیر اعظم پاکستان ،شفاء الملک حکیم محمدحسین قرشی ، علامہ علاوٴالدین صدیقی ،حبیب الراحمن وزیر تعلیم پاکستان ، مولانا کوثر نیازی وفاقی وزیر ،نسیم ہجازی ایڈیٹر کوہستان ،مسعود صادق وزیر خزانہ پاکستان ،چوہدری محمد انور بھنڈ ر سپیکر مغربی پاکستان یاسین خان وٹو وزیر تعلیم مولانا عبدالشکور دین پوری ،خا ن پیر محمد وزیر مال ،آغا شورشمیری ، ایم ایم عالم ستارہ جرات ،محمود اے ہارون وفاقی وزیر ، حکیم نیئر واسطی، قدرت اللہ شہاب بیورو کریٹ ِ نواب زادہ شیر علی خان وفاقی وزیر اطلاعات ،صوفی غلام مصطفی تبسم ، عبدالقدوس ہاشمی ، تاج محمود مدیرلولاک، ایس ایچ ہاشمی اورنیٹ ایڈور ٹا ئزنگ استاد دامن مولانا اختشا م الحق تھانوی ،مسعود کھدر پوش بیور کریٹ سمیت دیگر ممتاز شخضیات شامل ہیں۔
میاں غلام رسول مرحوم انجمن اصلاح المسلمین میں ناظم اعلی تھے، انہوں ان کتب کو حاصل کرنے کیلئے پرانی انارکلی بازار میں پرانی کتب کی دُکانوں میں بھی آنا جانا جاری رکھا اور اہل علم ادبی لوگوں سے بھی ملاقاتیں ان کا معمول بنا رہا اور ادارہ کو پروان چڑھانے میں شب وروز کی کوشش نے اس کتب خانہ کو ادب کا وہ خزانہ دیا جو علم کے پیاسوں کیلئے قائم ہے ۔
اکثر اوقات میں بھی ان کا ہمسفر بنا اور علامہ اقبال اور حکیم محمد حسن قرشی کے مشرکہ دوست نذیر احمد سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور انہوں نے کتب خانہ کیلئے معلومات لیں۔مدیر شہاب مولانا کوثر نیازی سے شاہ عالم مارکیٹ میں واقع دفتر میں ان کے بھی گفتگومیں میرا ساتھ رہا جبکہ اخبارات رسائل کے دفاتر میں بھی ان کا آنے جانے سے کتب خانہ کا ذخیرہ بڑھانے میں مدد ملتی رہی ان نے رسول پاک ﷺ کے شاہ ہرکل کو خط کی نقول لے کے اور سلطنت عثمانیہ کے تما م تاجداروں کی تصویر بھی حاصل کیں جو کہ کتب خانہ میں موجود ہیں انجمن کے زیر اہتمام سلور جوبلی بھی منائی گئی جس میں ملک بھر سے نامور دانشوروں ادبی شخصیات کو کتب خانہ کے موضوع پر مقالہ پر مدعو کیاگیا تھا۔
مسلمانوں کے ادبی علمی کارنامے پر وقار سلور جوبلی کی تقریب میں ان مقالات کو کتب کی شکل میں ریکارڈ موجود ہے۔ دانشوروں کے علاوہ معروف شعرا نے بھی اس کتب خانہ پر اطہار کیا جبکہ اس کتب کو ہندوٴں کے شاہو کارہ بنک کی بلڈنگ خرید کر اس میں قائم کی گئی ہے مگر ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن اصلاح المسلمین کے صدر تنویر احمد شیخ نے کتب خانہ کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق لانے کیلئے لاہور روڑ پر تقریبا ایک کروڑ روپے سے نئی بلڈنگ کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس کی تزئین آرئش کا کام جاری ہے جس میں کتب خانہ کو کمپیوٹر رائز کرنے کے ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے والوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔
کتب کے سلسلہ میں مکمل معلومات میسر آ سکیں گی۔ آج کل یہ کتب خانہ نواز شاہین ناظم اعلی کی زیر نگرانی ہے۔ یہ کتب خانہ علم کی پیاس بجھانے والوں کو دعوت دیتا آ رہا ہے آ ئیں اپنے علم میں اضافہ کریں اورعلم کی روشنی پھلائیں ۔اس کتب خانہ کے بارے میں عبد القدوس ہاشمی مہتم کتب خانہ ادارہ تحقیقات اسلامیہ اسلام آباد نے1976 ء میں کہا تھا تیری محنت نے زمانہ پر ثابت کر دیا عزم پختہ ہو تو ہو سکتا ذرہ آفتاب مطالعہ ہی تر قی خوشحالی کی جانب اقوام کو لے جاتا ہے اورکتب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
نوجوانوں کو کتب کے مطالعہ کو اپنے پروگرام میں شامل رکھیں اور علم کی شمع سے شمع جلاتے جائیں کامیابی مقدر بنے گی۔ ترقی یافتہ اقوام نے کتب کو ہی ترقی کازینہ بنایا اور ترقی یافتہ ہو گئیں ۔

Browse More Urdu Literature Articles