Paise Wale Kamyab Ya Nakam - Article No. 2049
پیسے والے کامیاب یا ناکام - تحریر نمبر 2049
ہم میں سے ہر شخص کامیابی کے پیچھے بھاگ رہا ہے مگر بہت سے لوگوں کو علم ہی نہیں کہ کامیابی ہے کیا ۔کیا بہت بڑے عہدے پر فائز ہو جانا کامیابی ہے کیا کوٹھی بنگلے خرید لینا کامیابی ہے
بابر سلیم نایاب بدھ 15 مئی 2019
(جاری ہے)
پیسہ کامیابی کی ضمانت نہیں اور نہ ہی پیسے سے انسان کی عزت و قار ہے یہ سب تو ہمارے اپنے بنائے ہوئے مفروضے ہیں ہماری ناقص عقل کی احمقانہ اور نا عاقبت اندیش سوچ ہے ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہماری لیے کامل نمونہ ہے کبھی فرصت نکال کر رحمت العالمین پیارے نبی دنیا و آخرت کے سردار وجہ تخلیق کائنات کی زندگی کا مطالعہ کر کے تو دیکھیں آپ کی آنکھیں کھل جائیں گئی کہ کیسے کئی کئی دن آپﷺ کے گھر چولہا تک نہیں جلتا تھا مگر قربان جاؤں آپ ﷺ کی شان اقدس پر کہ آپ ﷺ نے تمام مصائب کتنے فراخدلی سے برداشت کر کہ ہمارے لیے ایک مثال ایک مشعل راہ چھوڈی اگر ہم اسی بات کو ہی اپنی عقل میں لے آئیں تو ہماری کافی ساری مسائل منٹوں میں حل ہو سکتے ہیں ۔مگرہم تو اپنی زبان پر ہزار ہزار شکوے لیے پھرتے ہیں خدا سے شکوے کرتے ہیں اپنے نصیب پر ماتم کرتے ہیں جبکہ حضرت علی کا فرمان ہے کہ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے جب ہم رب کی رضا پر راضی ہو جائیں گئے تو باقی معاملات بھی آہستہ آہستہ ٹھیک ہوتے جائیں گئے بس ٹھوڑا سا تحمل تھوڑی سی برداشت اور صبر کی ضرورت ہے ۔
ہمیں لوگوں کے سٹیٹس سے متاثر ہونا چھوڈنا ہو گا کسی کے کار بنگلے کو دیکھ کر شارٹ کٹ طریقے سے دولت مندی کے خواب کو ختم کرنا ہوگاجس کے پاس نعمتوں کی فراوانی ہے تو یہ الله رب العزت کی عطا ہے جو رزق آپ کو ملنا ہے وہ آپ کھائے بغیر نہیں مر سکتے پھر کیوں یہ نہ ختم ہونے والی دوڑ میں ہم اپنی خوبصورت زندگی کو فضول میں ضائع کررہے ہیں ۔
ہاں میں یہ تسلیم کرتا ہوں اور مانتا ہوں کہ پیسہ بہت بڑی حقیقت ہے پیسے کی بغیر انسان کا اس دنیامیں جینا مشکل تر ہے انسان کا اپنے گھر کے نظام کو چلانے کے لیے پیسے کی ضرورت پڑتی ہے مگر یاد رکھیں اگر پیسہ بہت بڑی بیماری ہے تو یہ بہت بڑی بھلائی بھی ہے یہ تو آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے پیسے کو کہاں کہاں خرچ کرتے ہیں اگر صدقہ خیرا ت کر رہے ہیں لوگوں کی بے لوث مدد کر رہے ہیں ریاکاری سے ہٹ کر غریبوں کے ہمنوا بن کر ان کی روزی روٹی کا بندوبست کر رہے ہیں غریب بچیوں کی شادیوں کا خرچ اُٹھا رہے ہیں یتیموں مسکینوں کا آسرا بن رہے ہیں تو یہی پیسہ خوش بختی ہے یہی پیسہ کامیابی کی ضمانت ہے یہی پیسہ آپ کے بے چین دل کا قرار ہے ۔
حقیقی کامیابی انسان کے دل سے اس کے قلب سے پھوٹتی ہے حقیقی کامیابی د ل و دماغ کے اطمینان میں پنہاں ہے۔کسی کا بہت زیادہ دولت مند ہو جانا یا کسی کو اعلٰی عہدہ مل جانا کسی قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ الله کریم کا فضل و کر م ہے جسے چاہے عطا کرے لہذا کامیابی کے پیچھے مت بھاگیں اپنے آپ کو ایسا اچھا انسان بنائیں کہ لوگ آپ کی طرز زندگی سے کامیابی کے اصول پرکھیں کامیابی بہت طویل مسافت پر نہیں بلکہ چند اچھے قدموں کے فاصلے پر ہے اور یہ فاصلہ طے کرنا مشکل نہیں بس خود میں انسانیت کی روح بیدار کرنے کی ضرورت ہے اگر یہ احساس کی روح بیدا ر نہ ہوئی تو پھر ہمیشہ کی ناکامی ہے ۔
Browse More Urdu Literature Articles
کتنے یگ بیت گئے
Kitne Yug Beet Gaye
پروین شاکر کی حادثاتی موت کی نامکمل تحقیقات
Parveen Shakir Ki Hadsati Maut Ki Namukammal Tehqiqat
جلتی ہوا کا گیت
Jalti Hawa Ka Geet
ماں اور پروین شاکر
Maan Aur Parveen Shakir
پروین شاکر کا رثائی شعور
Parveen Shakir Ka Rasai Shaoor
ریت
Rait
لا حاصل از خود
La Hasil Az Khud
فقیرن
Faqeeran
داستان عزم
Dastaan E Azm
محمد فاروق عزمی کا پرعزم اور پر تاثیر قلمی سفر
Mohammad Farooq Azmi Ka PurAzam Aur PurTaseer Qalmi Safar
حلیمہ خان کا تقسیم 1947 کے شہداء کو سلام
'Walking The Divide: A Tale Of A Journey Home'
جہیز
Jaheez