Live Updates

نواز شریف اور آصف زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان

پیر 22 جولائی 2019 07:05

نواز شریف اور آصف زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھانا اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جیل کی سزا ہوتی ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان واپس جاکر ان کے جیل خانوں سے ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت واپس لے لیں گے، مجھے پتہ ہے کہ مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ لیکن نواز اور زرداری اسی صورت جیل سے باہر آسکتے ہیں کہ وہ قوم کا لوٹا ہواپیسہ واپس کر دیں۔ انہوں نے کہا جب بھی آصف زرداری جیل جاتا ہے تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور وہ زیادہ تر قید تو ہسپتال میں گزارتا ہے، آصف علی زرداری آپ کو بھی ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کے بغیر جیل میں رکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات