خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نتھیاگلی آفس کے زیراہتمام آگاہی مہم ریلی کاانعقاد

جمعرات 12 جولائی 2018 19:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نتھیاگلی آفس کے زیراہتمام آگاہی مہم ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت کے پی فوڈ اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل نعمان کر رہے تھے۔ ریلی گرین اونین ہوٹل سے شروع ہو کر شنگریلہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار جیند خان صدر ہوٹل ایسوسی ایشن نے کہا کہ نتھیاگلی میں پہلے بھی ہوٹلز اور دوکان میں صفائی کا بہتر انتظام تھا اور جب سے سیفٹی فوڈ نے چیکنگ شروع کی۔

اس کے بعد تو گلیات میں صفائی کا نظام 100 فیصد ہے، گلیات کا علاقہ سیاحوں کیلئے پرامن علاقہ ہے جہاں پر آج تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل نعمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارے کا مقصد لوگوں کو صاف فوڈ اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے تاکہ گلیات میں آنے والے سیاحوں کو سیاحت کے ساتھ کھانے پینے کی چیزوںسے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں