جیکب آباد،پولیس کی کاروائی، 700لیٹر کچی شراب برآمد

جمعرات 9 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) جیکب آبادپولیس کی کاروائی 700لیٹر کچی شراب برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد سرفرازنوازشیخ کے منشیات کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات کے بعد ڈی ایس پی صدر کی قیادت میں سی آئی اے پولیس ،ایس ایچ اومولاداد ،ایس ایچ اوآباد ،ایس ایچ او صدر نے جانی دیرو جاگیر میں میر داد محمد جکھرانی کی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر دس ڈرم تقریباًسات سولیٹر کچی شراب برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی مقدمہ مولاداد تھانہ پر درج کرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں