سوئی گیس ٹیم کا اوستو بھلیڈنومیں چھاپہ گیس چوری پکڑی گئی ،گیس سی25کے وی کا جنریٹر چلاکر کمرشل طورپر بجلی کنکشن دیئے گئے تھے

جمعرات 23 نومبر 2017 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) سوئی گیس ٹیم کا اوستو بھلیڈنومیں چھاپہ گیس چوری پکڑی گئی گیس چوری کرکے 25کے وی کے جنریٹر سے دوکانوں کو بجلی کے کنکشن دیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی سی جی پی او ،سی آرڈی جوائنٹ ایکشن ٹیم نے گزشتہ روزخفیہ اطلاع پر جیکب آبادکے قریب اوستہ بھلیڈنوآبادمیں ایک دوکان پر چھاپہ مارکر گیس چوری پکڑلی سوئی گیس کمپنی کے محمد بچل جمالی نے بتایاکہ عبدالکریم سومرو عرصہ سے گیس چوری کرکے 25کے وی کا جنریٹر چلارہاتھا جس سے علاقے میں لوگوں کو کمرشل طورپر بجلی کے کنکشن دیے گئے تھے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں