آئی ایس او کی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی

جمعہ 29 جون 2018 17:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) آئی ایس او کی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سٹی جیکب آبادکی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ایک زبردست ریلی بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے ڈویژنل صدر ندیم ڈومکی ،اللہ بخش سجادی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورنعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں ندیم حسین ڈومکی ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی ،اویس حیدری اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یمن میں جاری ظلم وبربریت قابل مذمت ہے جلدازجلد یمن سے امریکی اور یہودی فوج کاانخلاء کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں