کاشتکار زمین کی طبعی حالت کے پیش نظر سبزکھادوں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:35

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ دیسی و سبز کھادوں کا استعمال گندم کی بمپرکراپ کاضامن ہے جبکہ کاشتکار زمین کی طبعی حالت کے پیش نظر دیسی و سبزکھادوں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ سائنسی دورمیں زرعی پیداوار کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال لازمی ہوچکاہے مگر ان کے استعمال میں متعدد عوامل شامل ہیں جن میں زمین کی بنیادی ذرخیزی ‘کلراٹھاپن‘ اس کی قسم و نوعیت ‘دستیاب نہری یاٹیوب ویل کے پانی کی مقدار اورمختلف فصلوں کی کثرت کاشت سمیت پچھلی فصل کو مدنظررکھنابھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام عوامل کو پیش نظر رکھ کر کھادوں کی مقدار کے درست تعین میں مددملتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں