محکمہ تعلیم کے افسران کے تبادلے تا حکم ثانی روکنے کا فیصلہ

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

خانیوال۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) محکمہ تعلیم کے افسران کے تبادلے تا حکم ثانی روکنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ تعلیمی افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ،ڈپٹی اور ڈپٹی ڈی او ز کے تبادلوں کی سمری حکومت پنجاب نے منظور کی تھی مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر ان تمام تعلیمی افسران کے تبادلوں پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیاگیا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی افسران جو کہ من پسند سیٹوں پر کام کررہے تھے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں