خضدار لیویز عملے نے خاتون سمیت2 افراد کی گولیو ں سے چھلنی لاشیں برآمد کر لیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء)خضدار لیویز کے عملے نے خاتون سمیت2 افراد کی گولیو سے چھلنی لاشیں برآمد کر لیں یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب خضدار لیویز کے عملے کو باغبانہ کے علاقے پشک سے خاتون سمیت2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں لاشوں کو ہسپتال منقل کر دیا گیا دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا لاشوں کی شناخت جمعہ خان اور مسماة(ف) کے نام سے کی گئی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں