یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خضدار میں ریلی کا انعقاد

اتوار 5 فروری 2017 20:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی ۔ ریلی میں خضدار کے اکثریتی سیاسی جماعتوں کے رہنماء و کارکنان ، خواتین بچے ، و مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہندو پنچائیت کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھار کھتے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء دو تلوار سے مارچ کرتے ہوئے چمروک قومی شاہراہ تک پہنچے ۔جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پتلا نظر آتش کیا گیا۔مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے جمعیت علمائے اسلام خضدار سٹی کے امیر مولانا محمود الحسن، مولانا عنایت اللہ رودینی قمر جے یوپی خضدار کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی قلندرانی نیشنل پارٹی کے رہنماء رئیس بشیراحمد مینگل جماعت الدعوہ خضدار مسئول حافظ عبدالرحمن سمالانی جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء قادر بخش چھٹہ سنّی تحریک کے صوبائی رہنماء گل حسن قاسمی جے یوآئی نظریاتی کے رہنماء مولانا عبدالغفور کرخی جے ٹی آئی کے رہنماء حافظ جمیل احمد ابرابر، فیاض احمد زنگیجو ، بی یو ای ٹی ایمپلائز یونین کے صدر مہراللہ قمبرانی خدرانی قومی اتحاد کے جنرل سیکریٹری حاجی رسول بخش خدرانی و دیگر نے یویکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کیا دریں اثناء ایک اور ریلی فواد فائونڈیشن کی جانب سے اسد اسٹیڈیم سے پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت سحر جاموٹ اور سطان احمد کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے ۔جو سالوں سے قربانی دے رہے ہیں تاہم بھارت دنیاء کے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر جارحیت کی صورت میں مظلوم بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے ۔ آج بھارت کی جارحیت اور مظالم پوری دنیاء میں عیاں ہوچکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں بھارت کے ان مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کے طور پر مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔

اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحد کی مسلسل خاموشی اور تعجب خیز ہے کشمیری بھائی کئی دہائیوں سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی جا رحیت اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں پر بیتنے والے مظالم پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کر رکھا ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر مدد کرنے ور بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں