مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے‘مردم شماری موت و زیست کا مسئلہ ہے‘پہلو تہی ہمارے مستقبل کی ترقی میں روکاوٹ بن سکتی ہے‘بلوچ عوام من حیث القوم مردم شماری میں حصہ لیکر کامیابی سے ہمکنار کرائیں،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کروڑوں خرچ کئے جارہے ہیںجن سے عوام کے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں
صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو کا شمولیتی تقریب سے خطاب
منگل 18 اپریل 2017 23:37
(جاری ہے)
وہ منگل کو ا کھٹان خضدار میں مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے والے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کر د، میر سلمان زہری میر اشرف علی مینگل میر عبدالوہاب غلامانی منیراحمد بلوچ عبیداللہ گنگو و دیگر خطا نیشنل پارٹی میںشمولیت کرنے والوں میں رئیس خدا بخش اللہ ڈنا اور ان کے دیگر ساتھی شامل تھے۔
صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہماری مشن عوام کی ترقی اورلوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ عوام کے مسائل کافی حد تک حل کرچکے ہیں ۔ رواں سال کے آخر تک خضدار کو قدرتی گیس مل جائیگی۔یہ بات ہم خوشی کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج حل ہورہے ہیں جب نیت صاف ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابی عطاء فرماتاہی ہے ۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام ، کسان، اور مزدور ہی کو اپنی سیاست کا محور و مرکز بناکران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عوام کی ایک جم غفیر نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پر گوشہ عافیت محسوس کررہی ہے ۔ ہمیں عوام کی طاقت کا بخوبی انداز ہ ہے۔ ہمیںدوسروں کی طرح ہوا میں تیر پھینکنے کی عادت نہیں ہم صرف اور صرف حقائق پر ہی بات کرتے ہیں اور اس پر کاربند رہتے ہیں۔ہم جمہوری سیاست کے پیرو کار ہیں اورالیکشن و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مخالفین کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرکے دکھائیں۔بلدیاتی الیکشن میں چار جماعتی اتحادکے باوجود ہماری جماعت نے تن تنہا جو کامیابی حاصل کی تھی اگلے قومی الیکشن میں اسی تاریخ کو ایک بار پھر دھر ا کرالیکشن مقابلے کو اپنے نام کرلیں گے۔ سیاست میں جھوٹ اور فریب کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ موجودہ دور کردار اور عملی اقدامات کا ہے ۔جب تک عوام کے ساتھ سچائی بیا ن نہیں کی جائیگی اس وقت تک عوام کا اعتمادآپ پر قائم نہیں ہوسکتاہے۔ نیشنل پارٹی کے پاس سچائی بیان کرنے کا نسخہ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہر بار عوام کا اعتماد اور پذیرائی ہماری ہی جھولی میں آتی ہے ۔سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنی تقریر میں مجمع سے اپیل کی کہ وہ بطور بلوچ قوم متحد ہو کر زندگی گزاریں ۔ قبائلی شاخ اور زئی میں بٹنے کی بجائے متحد ہوجائیں اس حوالے سے پشتون قوم پر ست ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ آپ متحد نہیں ہیں تو ہمیں کوئی کیونکر ہی طعنہ دے لہذا بلوچ قوم کی حیثیت سے آپ متحد ہوجائیں تعلیم کو عام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ میں دست بدستہ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مردم شماری اور خانہ شماری میں اپنا اندار کروائیں ۔ یہ بلوچ قوم کے لئے موت و زیست کا مسئلہ ہے ۔ نیشنل پارٹی کو عوام کی جانب سے جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ ہمارے سب کے لئے خوشی کا مقام ہے اب نیشنل پارٹی کار استہ روکنے والا کوئی بھی نہیں کئی پارٹیاں بھی یکجا ہوں پھر بھی نیشنل پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ لوگ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے آنے والے الیکشن سے قبل ہی عوام کی اتنی بڑی تعداد ہماری جماعت میں آئیگی کہ دیگر جماعتیں اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکیں گی ۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء میر سلمان زہری نے کہاکہ قوم پرستی کا دعویٰ تو بہت ساری جماعتیں کررہی ہیں لیکن حقیقی قوم پر ست نیشنل پارٹی ہے آج آپ خضدار کے کسی بھی محلہ اور کوچہ میں گھوم پھر کر آئیں تو وہاں نیشنل پارٹی کا م و کردار نظر آئیگا۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان